تعلیمی معیار کی بہتری اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے ،غریب طلباء وطالبات کو سہولیات کی فراہمی سمیت ہر سطح پر تعلیم عام کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل بروئے کار لائینگے، ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ خان روشان
بدھ 7 جون 2017 23:10
(جاری ہے)
انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا ہر سطح پر تعلیم عام کرنا اور معیاری تعلیم کی فراہمی اور ہر شعبہ زندگی میں میرٹ کی بالادستی ہی غریب عوام کے بچوں کا مستقبل محفوظ بناسکتی ہے ۔
معاشرے کے تمام ذمہ دار باشعور افراد اور اداروں نے مل کر معیاری تعلیم کی مفت فراہمی اور میرٹ کی بالادستی یقینی بنانے کیلئے متحد ہوکر جدوجہد مزید تیز کرنی ہوگی۔انہوںنے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں ہمارے غریب عوام کی مکمل اکثریت کے بچے زیر تعلیم ہیں۔ اور یہی تعلیمی اداروں نے ماضی میں بہترین تعلیم کی فراہمی یقینی بناکر ہر شعبہ زندگی میں ماہرین دیئے ہیں اب بھی یہی تعلیمی ادارے اور ان کے اساتذہ یہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ لیکن مخصوص مافیا سرکاری تعلیمی اداروں کی بحالی ان میں معیاری تعلیم کی فراہمی اساتذہ و طلباء اور طالبات کی حاضری ، سالانہ شرح داخلہ میں اضافہ کرنے اور ان تعلیمی اداروں کو مختلف سہولیات کی فراہمی سمیت انہیں ملنے والے مختلف فنڈز طلباء وطالبات کی ضرورتوں کے مطابق خرچ کرنے کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر اپنے ذاتی وگروہی مفادات کے حصول کیلئے سرگرداں ہیں۔لیکن اس مخصوص مافیا اور ان کے منفی سوچ اورکردار کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کرینگے اور ان عوام دشمن عناصر کو ضرور اپنے انجام تک پہنچائینگے ۔ جبکہ موجودہ صوبائی حکومت نے تعلیمی بجٹ میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہر سطح پر سرکاری تعلیمی اداروں کی بحالی اور اس میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے مسلسل اقدامات کررہی ہیں اور اب اس کے مثبت اثرات ہمارے مختلف علاقوں میں نمایاں ہیں ۔ لہٰذا صوبائی جمہوری حکومت اس سال کے نئے بجٹ میں محکمہ تعلیم کیلئے سب سے زیادہ بجٹ رکھ کر تعلیم کے شعبے کو مزید اہمیت دے اور غریب عوام کے بچوںکو مفت تعلیم کی فراہمی کی جاری کوششوں کو مزید تقویت دیں۔پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ًبلدیاتی سسٹم کو مضبوط اور فعال بناکر اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی جائیں، میئر سردار اکبر ترین ..
پشین یکم مئی عالمی یوم مزدور کے مناسبت سے ریلی نکالی گئی
پشین لیویز نے منشیات، ڈکیتی اور راہزنی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب اور مفرور اشتہاری ملزمان گرفتار ..
طوفانی ژالہ باری نے تباہی مچادی کسان محمد انور طوفانی
پشین، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس دفتری امور کو حسن طریقے سے انجام دیں، ڈپٹی کمشنر
پشین، داخلہ مہم کے دوران 17591 بچوں اور بچیوں کو سکول میں داخل کروایا، ڈی ای او
پشین سیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن دو دہشتگرد ہلاک
تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان ترقیاتی سکیموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اقدامات کریں، ڈپٹی کمشنر
پشین : لیویز اہلکار کو شہید کرنیوالے 2 دہشتگرد آپریشن میں ہلاک
امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ ٹھوس اقدامات کررہی ہے ،ڈپٹی کمشنر پشین
پشین سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ،2 دہشت گرد ہلا ک،متعدد زخمی
2024 میں 2018 سے بڑی دھاندلی ہوئی، جعلی حکومت چلنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
پشین سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین