پشین ڈی ایچ کیو ماہ صیام میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث سنسان

مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

منگل 6 جون 2017 20:56

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2017ء)پشین ڈی ایچ کیو ماہ صیام میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث سنسان ہوگیا ہے۔ مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ پشین کے حکومتی نمائندوں نے آنکھوں پر پٹیاں باندھ لی ہیں ۔

(جاری ہے)

سول ہسپتال میں آپریشن تھیٹر سمیت کمروں کو تالے جبکہ برآمدے ویران ہوگئے ہیں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چند منٹوں کیلئے آفس آکر غائب ہوجاتا ہے سول ہسپتال کی حالت پر خاموشی صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی غفلت کے علاوہ کچھ نہیںمان رمضان میں غریب مریض گھنٹوں گھنٹوں انتظار کرتے ہیں جو کہ مایوس ہوکر بیماری کی حالت میں واپس گھروں کو لوٹ جاتے ہیںشہر میں نان تجربہ کار ڈاکٹروں نے ڈھیرے لگ گئے سرکاری ڈاکٹرز غیر لائسنس یافتہ اور پرائیویٹ کلینکوں میں بیٹھ کر مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں سول ہسپتال سے ڈاکٹر غیر حاضر دوسری طرف حکومتی غفلت اور خاموشی کے باعث ایکسرے اسسٹنٹ اور میڈیکل ٹیکنیشن لوگوں نے پرائیویٹ کلینکس کھول دیئے ہیں کوئی ڈگری نہ کوئی تجربہ لیکن کاروبار چکاس ہے سول ہسپتال پشین میں ڈاکٹرز غیر حاضر ہے جبکہ سہولیات کا بھی فقدان ہے نجی کلینکوں میں مریضوں کے ساتھ ڈاکٹروں کا رویہ درست نہیں ہے بے بس اور غریب مریضوں سے بھاری فیس لیکر پرچی ادویات سے بر کر وہی نجی کلینکوں میں قائم غیر لائسنس یافتہ میڈیکل سٹوروں سے ادویات خریدنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں اسکے ساتھ ساتھ حکومتی غفلت کے باعث شہر میں سرعام جعلی ڈاکٹر ز عوام کے زندگیوں سے کھیل رہے ہیں جبکہ پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں