سستے بازاروں میں معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،اسسٹنٹ کمشنر پشین

جمعرات 1 جون 2017 21:50

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2017ء)اسسٹنٹ کمشنر پشین مہران بلوچ نے کہا کہ ماہ صیام میں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ خصوصی نرخ پر شہر کے سستے بازاروں میں معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے شہر میں لگے رمضان سستے بازار میں عوام کو اشیائے خوردونوش سمیت ضروریات کی دیگراشیاء عام مارکیٹ سے سستے داموں پر فراہم کی جارہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر طارق الرحمن بلوچ کی خصوصی ہدایت پر پشین میں رمضان سستے بازار کے دورے کے موقع پر کیا انہوں نے سستے باراز میں موجود اشیاء خوردونوش کی معیار اور قیمتیں بھی چیک کیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کو ماہ صیام میں سستی اور معیاری اشیائے خوردنوش کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں