ضلع میں قائم امن وامان کی بہترین فضاء کو خراب کرنیکی کسی کو اجازت نہیں دینگے،ڈپٹی کمشنر پشین

جمعرات 1 جون 2017 21:50

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2017ء)ڈپٹی کمشنر پشین طارق الرحمن بلوچ نے کہا کہ ماہ صیام میں عوام کو بہتر ریلیف کی فراہمی کیلئے مزید ٹھوس اقدامات کررہے ہیں شہر میں لگے سستے بازار سے عوام کو کم داموں میں اشیاء خوردونوش مل رہی ہیں عوام کی خدمت سے دل کو سکون ملتا ہے صوبائی حکومت نے ڈسٹرکٹ کے عوام کیلئے ماہ صیام میں خصوصی نرخ پر معیاری اشیاء خوردونوش فراہم کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

سستے بازاروں میں موجود اشیاء ضروریات کی معیار اور مقدار کی چھان بین کیلئے انتظامیہ ہر روز سستے بازار کا دورہ کررہی ہے دکانداروں کو چاہئے کہ وہ ماہ صیام میں گرانفروشی سے گریز کریں اور عوام کیساتھ بہتر سلوک کرتے ہوئے کم داموں پر اشیاء فروخت کریں انہوں نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ضلع میں قائم امن وامان کی بہترین فضاء کو خراب کرنیکی کسی کو اجازت نہیں دینگے رمضان المبارک کے دوران شہر اور اطراف میں سیکورٹی سمیت لیویز اور پولیس کی پیٹرولنگ میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے عوام کو بہترین سہولیات زندگی کی فراہمی اور انکی حفاظت ہمارا فرض ہے عوام کی ہر جائز شکایات کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں