طلباء واساتذہ کے جائز مسائل بروقت حل کرنے سے سرکاری تعلیمی اداروں میں معیار ی تعلیم کی فراہمی ممکن ہے ،سرکاری تعلیمی اداروں کی ناکامی کا واویلا کرنیوالے درحقیقت غریب عوام کے بچوں پر تعلیم کے دروازے بند کرنا چاہتے ہیں

صوبائی سیکرٹری اطلاعلات پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمد عیسیٰ روشان کا خطاب

منگل 30 مئی 2017 22:26

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2017ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعلات ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان نے کہا ہے کہ مسلسل جدوجہد نگرانی اورطلباء وطالبات واساتذہ کے جائز مسائل بروقت حل کرنے سے سرکاری تعلیمی اداروں میں معیار ی تعلیم کی فراہمی ممکن ہے ،ہمارے عوام کی مکمل اکثریت کے بچوں اور بچیوں کواب بھی سرکاری تعلیمی ادارے ہی تعلیم فراہم کررہے ہیں ،سرکاری تعلیمی اداروں کی ناکامی کا واویلا کرنے والے درحقیقت ہمارے غریب عوام کے بچوں پر تعلیم کے دروازے بند کرنا چاہتے ہیں ایسے کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ،وہ منگل کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حرمزئی ،گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بسمہ اللہ حرمزئی ،گرلز پرائمری سکول حرمزئی کے دورے کے دوران خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایجوکیشن سپورٹ یونٹ ضیاء الدین آغا ، میونسپل کمیٹی حرمزئی کے چیئرمین سید شاہجان آغا ،ڈپٹی چیئرمین محمد اللہ ،پی ایم اے پی کے معاون سیکرٹری سید رشید آغا خلیل آغااور کمیونٹی کے نمائندہ چیئرمین نورشاہ آغاسمیت دوسرے متعبرین بھی موجود تھے۔انہوں نے ایجوکیشن سپورٹ یونٹ اور کمیونٹی کی جانب سے سکولوں میں ہونے والے ترقیاتی کام کا تفصیلی معائنہ کیااور طلباء اساتذہ کو درپیش مشکلات معلوم کیں،انہوں نے کہا کہ والدین سمیت معاشرے کے ذمہ دار افراد بھی سکولوں کی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ہر مہینے باقاعدگی سے سکول کے دورے کرکے اساتذہ اور طلباء کے مسائل حل کرنے میں تعاون کریں اور بہترین بروقت مسلسل ڈپٹی دینے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرے اور غیر حاضر اساتذہ کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو باخبر کریںاور مسلسل غیر حاضر اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کے انتہائی قلیل اقلیت کے بچے پرائیوٹ سکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں جبکہ اس کے برعکس مکمل اکثریت کے بچے اور بچیاں سرکاری اداروں میں زیر تعلیم ہے اور مخصوص عناصر شعوری اور غیر شعوری طور پر سرکاری تعلیمی اداروں کے خلاف بلا جواز پروپیگنڈہ کرکے ہمارے معصوم نسل کے مستقبل کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں جوقابل مذمت اور قابل گرفت ہے ہمیں اور آپ سب کو ملکر ایسے عناصر کے خلاف آواز بلند کرنی ہوگی اور تمام معاشرے میں اٹھ کر اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے کوششیں تیز کرنی ہوگی کیونکہ موجودہ صوبائی حکومت کے علم دوست اقدامات کے باعث اب سرکاری سکولوں کے ہر شعبہ میں بہتری آرہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ غیور عوام آگے آئیں تمام سرکاری ادارے عوام کی ملکیت ہے اور عوام کی خدمت کے لیے ہی بنائے گئے ہیں لہذا عوام اپنے اداروں بالخصوص تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے ہونے والی کوششوں کا ساتھ دیں اور جہاں مشکلات درپیش ہے اس کی نشاندہی کریں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان سمیت دیگر رہنمائوں نے بچوں اور بچیوں میں سکولوں کے بیگ تقسیم کیئے ،ڈسٹرکٹ چیئرمین پشین اور میونسپل کمیٹی حرمزئی کی جانب سے گرلز ہائی سکول حرمزئی میں بنیادی ضروریات کی فراہمی اور بجلی کے نظام کودرست کرنے و سولر لگانے کے لیے فوری طور پر فنڈکی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں