صوبہ بھر میں حالیہ بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر قابو پانے کیلئے حکومت کو موثر منصوبہ بندی کرنی ہوگی ،سید مطیع اللہ آغا

منگل 23 مئی 2017 22:55

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) سابق ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سید مطیع اللہ آغا ، ضلعی امیر مولوی کمال الدین ، نائب ا میر عبدا لواحد صدیقی ، ناظم اول سید صالح محمد آغا ، ناظم دوئم سید شمس اللہ آغااور پریس سیکریٹری ملک باز محمدنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے ۔کہ کوئٹہ سمیت صوبہ بھر کے مختلف علاقوں میں حالیہ بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر قابو پانے کیلئے حکومت کو موثر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔

سانحہ مستونگ اور گوادر میں مزدوروں کے قتل عام سمیت سریاب واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمیعت علماء اسلام کے ضلعی دفتر میں سماجی و قبائلی شخصیات اور کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کفری اور طاغوتی قوتوں نے اس سے قبل بھی قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن اور مولانا محمد خان شیرانی پر حملے کر کے انہیں راستے سے ہٹانے کی ناپاک کوششیں کی ہیں مگر اللہ تعا لی نے ان سے دین اسلام اور ملک پاکستان کی خدمت کا کام لینے کیلئے ان کی جانیں بچائی ۔

مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالغفور حیدری پر حملے کرنے والے پاکستان اور دین اسلام کے دشمن ہیں،جوکہ سزائے موت کے مستحق ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انشا ء اللہ مولانا عبدالغفور حیدری بہت جلد صحت یاب ہو کر اسلا م کی سربلندی کیلئے پھر سے میدان میں ہوگا ۔ کیونکہ ہماری جماعت نے ہمیشہ ملک میں امن اور انصاف کے عادلانہ نظام کی بات کی ہے اور فرقہ وارانہ اور تعصب پر مبنی اختلافی امور کی حوصلہ شکنی کی ہے اور کرتی رہے گی ۔

اس طرح کے بزدلانہ کار وائیوں سے جمیعت علماء اسلام کی قیادت کو دبایا نہیں جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ ہم مرکزی و صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کار وائیوں میں ملوث افراد کو جلد ازجلد گرفتار کر کے ان کو قرار واقعی سزاء دی جائے ۔ ملک کی سا لمیت اور دین اسلا م کی سر بلندی کیلئے جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے شہداء اور زخمیوں کیلئے فوری طور پر معاوضے کا اعلان بھی کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں