عبدالغفور حیدری پر حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے جمعیت علماء اسلام امن و جمہوریت کی عالمبردار ہے دہشتگردوں کے اس بزدالانہ عمل سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے ،احتجاجی ریلی سے مقررین کا خطاب

اتوار 14 مئی 2017 19:50

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2017ء) جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام سانحہ مستونگ کیخلاف احتجاجی ریلی ضلعی دفتر سے نکالی گئی جو مین روڈ سے ہوتی ہوئی قائد اعظم چوک پر جلسے کی شکل اختیار کرگئی،مقررین نے کہا کہ عبدالغفور حیدری پر حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے جمعیت علماء اسلام امن و جمہوریت کی عالمبردار ہے دہشتگردوں کے اس بزدالانہ عمل سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے،دشمن قوتیں ہماری قربانیوں سے ناواقف ہے دین دوست علماء نے انگریزوں کو شکست دی ،دشمن قوتیں چاہئے جتنے بھی حملے کریں ہمارے حوصلے بلند اور کارکن زیادہ ہونگے،امریکہ کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کا واحد حل آپس میں اتحاد و اتفاق قائم کرکے اپنے پیغام مشن کو گھر گھر پہنچانا ہوگا۔

ضلعی امیر مولوی کمال الدین رکن قومی اسمبلی مولوی آغا محمد سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی الحاج سید مطیع اللہ آغامولوی عزیز اللہ مولوی حبیب اللہ اور دیگر نے بھی احتجاجی ریلی سے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ عبدالغفور حیدری پر حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے جمعیت علماء اسلام امن و جمہوریت کی عالمبردار ہے امن دشمن اور دہشتگردوں کے اس بزدالانہ عمل سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے دشمن قوتوں کو جمعیت علماء اسلام کی ملک میںہونیوالی عوامی اجتماع آنکھوں میں کھٹک گئی اجتماع میں مسیح برادری اور ہندوؤں کو بھی دعوت دی گئی تھی جے یو آئی امن واحدت اور ملک کی دفاع کی بات کرتا ہے ہم کسی صورت اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے دشمن قوتیں ہماری تاریخ اور قربانیوں سے ناواقف ہے دین دوست علماء نے برصغیر میں علماء نے انگریزوں کو شکست دی ہے دشمن قوتیں چاہئے جتنے بھی حملے کریں ہمارے حوصلے بلند اور کارکن زیادہ ہونگے انہوں نے کہا کہ جب ہم بیدار ہونگے تو دشمن کمزور ہونگے امریکہ کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کا واحد حل آپس میں اتحاد و اتفاق قائم کرکے اپنے پیغام مشن کو گھر گھر پہنچانا ہوگا دہشتگردوں کے ناپاک ارادے ہمیں الگ نہیں کرسکتے ہمیں اپنی عملی زندگی پر غور کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی جس پر نظر ہوتی ہے فرشتے بھیج کر انکی حفاظت کرواتا ہے سانحہ مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا محفوظ رہنا اللہ کی مدد کے سوا کچھ نہ تھا ۔

مظاہرین نے عالمی دہشتگرد امریکہ مرد آبا،امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کے نعرے بھی لگائے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں