پشین ،اسسٹنٹ کمشنر پشین کی کارروائی،ڈاکو مسروقہ گاڑی سمیت گرفتار،2ساتھی فرار

عوام اپنے اردگردمشکوک افراد کی انتظامیہ کو اطلاع دے، مہران بلوچ

ہفتہ 13 مئی 2017 22:15

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2017ء) اسسٹنٹ کمشنر پشین کی کارروائی،ڈاکو مسروقہ گاڑی سمیت گرفتار،دوساتھی فرار، اسسٹنٹ کمشنر مہران بلوچ نے کہا کہ امن دشمن اور دہشتگردوں کی گردنیں دبوچ کر انکا قلع قمع کردینگے امن وامان کی فضاء کسی صورت خراب نہیں ہونے دینگے ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی سخت کردی گئی عوام اپنے ہر گرد مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ کو اطلاع دے۔

وہ ہفتہ کو سرخاب لیویز چیک پوسٹ کے قریب ڈاکوؤں اور لیویز اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں گرفتار ڈاکو کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز نگاند کے قریب ڈاکوؤں نے ایک شخص کو زخمی کرکے گن پوائنٹ پر گاڑی چھین لی تھی جس پر زخمی ڈرائیور نے خانوزئی لیویز کو اطلاع دی جس پر خانوزئی لیویز نے سرخاب لیویز کو واقع سے آگاہ کیا بروقت کارروائی پر لیویز فورس نے چیک پوسٹ کے قریب گاڑی کو روکنے کا اشارہ دیا گاڑی سوار نے اشارہ تھو ڑکر فائرنگ شروع کی لیویز کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو ضیاء الحق کو مسروقہ گاڑی سمیت گرفتار کرلیا گیا جبکہ انکے دوساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر حرمزئی منیر کاکڑنے بدتمیزی کرتے ہوئے ناقابل درست رویہ اختیار کیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں