پشین ،لیویز کی کارروائی ،قلعہ عبداللہ سے گاڑی چھین کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 13 مئی 2017 17:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2017ء) پشین میں لیویز کی کاروائی قلعہ عبداللہ سے گاڑی چھین کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار،تفصیلا ت کے مطابق ہفتے کی صبح ملزم ضیا ء اللہ نے اپنے دو سا تھیوں کے ہمراہ قلعہ عبداللہ سے کوئٹہ کے لئے ٹیکسی بک کروائی اورراستے میں کلی نگا ندہ کے قریب اسلحے کے زور پر گاڑی چھین کر ڈرائیور کو باندھ کر فرار ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر پشین مہران بلوچ، نائب تحصیلدار جنید احمد باروزئی،کی سربراہی میں لیویز نے ناکہ بند ی کر دی اور سرخاب کے قریب ملزمان کا تعاقب کیا اور فا ئرنگ کے تبا دلے کے بعد ملزم ضیا ء اللہ کو گرفتار کر کے گاڑی برآمد کرلی جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہونے میں کا میا ب ہوگئے ،لیویز نے مقدمہ در ج کر کے ملزم سے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں