قبائلی رہنما کی چمن بارڈر پر افغان جارحیت کی شدید مذمت

پاکستان وہ طاقتور قوم ہے جنہوں نے بڑوں بڑوں کو میدان چھوڑنے پر مجبور کیا ، افغانستان کی کیا مجال ہے ، عبدالرئوف خان سیگئی

ہفتہ 6 مئی 2017 22:29

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2017ء) ممتاز قبائلی رہنما الحاج عبدالروف خان سیگئی نے پاک افغان بارڈ پر افغان فورس کی جانب سے سرحدی علاقوں کے شہری آبادی پر گولہ باری اور فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وہ طاقتور قوم ہے جنہوں نے بڑوں بڑوں کو میدان چھوڑنے پر مجبور کیا ہے تو افغانستان کی کیا مجال ہے گزشتہ روز کے واقعے کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تربیت یافتہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ ٹکراؤگے تو خاک ہوجاؤگے ۔

(جاری ہے)

مشہور کہاوت ہے ’’میری بیلی مجھے میاؤں‘‘ افغانستان کو اپنی اوقات میں رہنا چاہئے افغانستان کی غیر تربیت یافتہ فورس آج ہماری چیک پوسٹوں پر ایف سی کے اہلکاروں اور معصوم نہتوں کو نشانہ بنارہے ہیں پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے ریاست اجازت دے تو انشاء اللہ دس دن کے اندر کابل میں پاکستانی پرچم گھاڑدیںگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا سرحدی علاقہ ہمارا گھر ہے اور گھر کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں مجبور کیا گیا تو بارڈر کے راستے افغانستان میں گھس پروطن دشمنوں کو سبق سیکھائینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں