پشین ، سرکاری ڈاکٹروں نے شہر کے پرائیویٹ کلینکوں میں ڈھیرے ڈال دیئے

ڈی ایچ کیو سول ہسپتال پشین میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کیوجہ سے ویران

منگل 2 مئی 2017 18:53

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2017ء) ڈسٹرکٹ پشین غیر کاردار ڈاکٹروں کیلئے تِراہا بن گیا ،کوئٹہ کے سرکاری ڈاکٹروں نے شہر کے غیر لائسنس یافتہ پرائیویٹ کلینکوں میں ڈھیرے ڈال دیئے ہیں ڈی ایچ کیو سول ہسپتال پشین میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کیوجہ سے ویران ہوگیا ہے ہسپتال سے غیر حاضر ڈاکٹروں کی پشت پنائی سیاسی جماعت کررہی ہے جبکہ نجی کلینکوں میں مریضوں کے ساتھ سرکاری ڈاکٹرز کا رویہ بھی قابل درست نہیں ہے بے بس اور غریب مریضوں سے بیش قیمت لیکر پرچی دوائیوں سے بر وہی پرائیویٹ کلینکوں میں قائم میڈیکل سٹوروں سے ادویات خریدنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں پرائیویٹ ہسپتال عملہ مریضوں کو انتظار کرواکر ڈاکٹرز کو کوئٹہ سے بلواتے ہیں شہر میں جعلی اور غیر کاردار ڈاکٹرز کی شدت دھارن کرگئی ہے جن میں لیڈی ڈاکٹرز بھی شامل ہے ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں