دینی مدارس اسلام کی موثر چھاؤنیاں ہیں انکی حفاظت کیلئیعاملی سازشوں کا ڈٹ مقابلیکرینگے، کفری قوتیں مسلمانوں کیخلاف سازشیں بند کریں

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی کا دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب

پیر 1 مئی 2017 19:40

ُپشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مئی2017ء) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل و رکن قومی اسمبلی مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کی موثر چھاؤنیاں ہیں انکی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرئینگے عالمی طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں کفری قوتیں مسلمانوں کیخلاف سازشیں بند کریں مقتدر قوتیں ملک میں امن وامان اور اسلامی نظام نفاذ کیلئے کردار ادا کریں اسلامی نظام تحفظ سے تمام مسائل خودبخود حل ہوجائینگے۔

وہ پیر کو کلی خدائیدادزئی میں مولوی نجیب اللہ حقانی کی دستار بندی کے موقع پر دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مولوی آغا محمد ایم پی اے حاجی عبدالمالک مولانا محمد عالم لانگو مولوی نظر محمد حقانی مولوی رحمت اللہ آغا حاجی محمد شاہ حافظ رفیع اللہ مولوی محمد شریف مولوی عبدالطیف حقانی مولوی عبدالباری مولوی محمد قاسم مولوی سعید احمد عبدالطیف عادل نجیب اللہ سینئر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا چیئرمین نظریاتی کونسل نے کہا کہ کفری قوتوں کے ناپاک عزائم اور سازشوں کو ہر محاذ پر ناکام بنادیا ہے برصغیر پاک و ہند میں دین اسلام کی تبلیغ و ترویج اور اشاعت کے سلسلے میں دیوبند کا کردار مثالی اور روز روش کی طرح عیاں ہے علماء دیو بند نے تکالیف برداشت کیں اورسخت نامواقف حالات میں دین اسلام کی اشاعت کا فریضہ مکمل جانفشانی سے سرانجام دیتے رہے ہیں ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں