دینی مدارس اسلام کی موثر چھاؤنیاں ہیں ، ان کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، مولانا محمد خان شیرانی

عالمی طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں کفری قوتیں مسلمانوں کیخلاف سازشیں بند کریں، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقتدر قوتیں ملک میں امن وامان اور اسلامی نظام نفاذ کیلئے کردار ادا کریں اسلامی نظام تحفظ سے تمام مسائل خودبخود حل ہوجائینگے ، دستار بندی تقریب سے خطاب

پیر 1 مئی 2017 18:31

ُپشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2017ء) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل و رکن قومی اسمبلی مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کی موثر چھاؤنیاں ہیں انکی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرئینگے سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرئینگے عالمی طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں کفری قوتیں مسلمانوں کیخلاف سازشیں بند کریں مقتدر قوتیں ملک میں امن وامان اور اسلامی نظام نفاذ کیلئے کردار ادا کریں اسلامی نظام تحفظ سے تمام مسائل خودبخود حل ہوجائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی خدائیدادزئی میں مولوی نجیب اللہ حقانی کی دستار بندی کے موقع پر دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مولوی آغا محمد ایم پی اے حاجی عبدالمالک مولانا محمد عالم لانگو مولوی نظر محمد حقانی مولوی رحمت اللہ آغا حاجی محمد شاہ حافظ رفیع اللہ مولوی محمد شریف مولوی عبدالطیف حقانی مولوی عبدالباری مولوی محمد قاسم مولوی سعید احمد عبدالطیف عادل نجیب اللہ سینئر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا چیئرمین نظریاتی کونسل نے کہا کہ کفری قوتوں کے ناپاک عزائم اور سازشوں کو ہر محاذ پر ناکام بنادیا ہے برصغیر پاک و ہند میں دین اسلام کی تبلیغ و ترویج اور اشاعت کے سلسلے میں دیوبند کا کردار مثالی اور روز روش کی طرح عیاں ہے علماء دیو بند نے تکالیف برداشت کیں اورسخت نامواقف حالات میں دین اسلام کی اشاعت کا فریضہ مکمل جانفشانی سے سرانجام دیتے رہے ہیں ۔

۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں