پشین میں پولیس کا چھاپہ، گندی چربی سے صابن اور کوکنگ آئل تیار کرنے الزام میں 14افراد گرفتار

گندی چربی اور دیگر سامان کوئٹہ سے پشین سپلائی کیا جاتا تھا

اتوار 30 اپریل 2017 16:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2017ء) پشین میں پولیس کا چھاپہ گندی چربی سے صابن اور کوکنگ آئل تیار کرنے الزام میں 14افراد گرفتار گندی چربی اور دیگر سامان کوئٹہ سے پشین سپلائی کیا جاتا تھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ گندی چربی سے کوکنگ آئل اور صابن بنا کر پشین اور کوئٹہ شہر میں فروخت کیا جا رہاہے جس پر پولیس اور لیویز نے پشین میں ایک کار خانے پر چھاپہ مار کربھاری مقدار میں گندی چربی سے بنائے گئے کوکنگ آئل او رصابن برآمد کرلیا اور 14افراد کو گرفتار کرلیا گندی چربی اور دیگر سامان جو کوکنگ آئل اور صابق میں استعمال ہورہاتھا وہ کوئٹہ سے پشین سپلائی کیاجاتا تھا ملزمان کی نشاندہی پر کوئٹہ میں ان افراد کی تلاش شروع کردی گئی ہے جو سامان پشین سپلائی کرتے تھے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں