23ویں میڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکاء اور فیکلٹی ممبران کے اعزاز میںظہرانہ کا انعقاد

پیر 17 اپریل 2017 23:56

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2017ء)23ویں میڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکاء اور فیکلٹی ممبران کے اعزاز میںایس پی پولیس ملک سلیم لہڑی کی جانب سے ریسٹ ہاؤس پشین میں ظہرانہ دیا گیا ظہرانے میں ڈائریکٹر حج بلوچستان محمد آصف ،ایڈیشنل سیکرٹری انفارمشن محمد یونس،ایڈیشنل ڈائریکٹرز نیم بلوچستان سید فرزند شاہ ،حبیب اللہ ،سعدیہ فاروقی ،شبانہ سلطان ،ڈپٹی ڈایکٹر نیم بلوچستان منصور یوسف ،ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ بلوچستان زاہد حسین، ڈپٹی سیکرٹری ایس اینڈ جی ڈی رزاق بھٹی ،ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ ممتاز شیر خان ترین ،ڈپٹی سیکرٹری ماحولیات محمد علی ، پی اینڈ ڈی امیر حسین ، ڈپٹی سیکرٹریز راعت سید انور شاہ ، محمد عباس ،عبداللہ شاہ ،ریاض خان ،محمد حیات کاکڑ ،ڈپٹی سیکرٹری گلگت بلتستان مومن جان،ڈپٹی سیکرٹری ریلوے اسلام آباد محمد وارث ، ڈپٹی سیکرٹری ایس اینڈ جی ڈی محمد حیات، ایس پی اسپیشل برانچ وزیر خان ناصر ، ایس پی عبدالحئی بلوچ ، وزارت خارجہ آفیسر اسلام آ باد فیصل فیاض، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد محمد الیاس، آفس مینجمنٹ گروپ آف اسلام آباد ون راج گمانی، محمد وحید میمن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کراچی ارشد بیگ، پاک پی ڈبلیو ڈی لاہورتوقیراحمد،محمد زبیر ، ای او بی آئی لاہور ابو الحسن، ای او بی آئی کراچی نورالدین شیخ،سلیم رحمانی ،شفقت ، انجینئر پی اینڈ ای فہیم الرحمن اور بی ایس ایس بلوچستان خان محمد نے شرکت کی جس کے بعد شرکاء کو ڈسٹرکٹ کے تفریحی مقام بند خوشدل خان کا سیر کرایا گیا اور وہاں ریسٹ ہاؤس میں فیکلٹی ممبران اور شرکاء کو ٹی پارٹی بھی دی گئی۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں