زنانہ انتظارگاہ پر بااثر شخص کا قبضہ سمجھ سے بالاتر ہے، دولت خان

بدھ 12 اپریل 2017 23:47

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اپریل2017ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما دولت خان ترین نے کہا ہے کہ خواتین انتظارگاہ پر بااثر شخص کا قبضہ سمجھ سے بالاتر ہے شہر کے عین وسط میں واقع زنانہ انتظار گاہ پرافغان مہاجر شخص جس سے سیاسی تنظیم کی پشت پنائی حاصل ہے نے ذاتی ملکیت سمجھ رکھا ہے دوردراز علاقوں سے علاج و معالجے کے غرض یا کسی اور ضرورت کے پیش نظر آئی ہوئی مسافر خواتین انتہائی سخت مشکلات سے دوچار ہیں دکانوں کے آگے فٹ پاتھ پر بیٹھ کر انتظار کرتی ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک بات ہے اُن کا کہنا تھاکہ قبضے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشین کو تحریری درخواست دیدی ہے امید ہے کہ مذکورہ شخص سے قبضہ ختم کروا کر خواتین انتظارہ کو دوبارہ بحال کی جائیگا۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں