پشین ہر لحاظ سے مثالی ضلع ہے 1975سے قائم سول ہسپتال میں پہلے کی نسبت بہت بہتری آئی ہے ‘لاکھوں نفوس پر مشتمل قبائلی علاقے کے واحد ڈی ایچ کیو میں ڈاکٹروں کی موجودگی قابل داد ہے

ایڈیشنل سیکرٹری بی اینڈ آر مظفر زیشان لہڑی کا تقریب سے خطاب

اتوار 9 اپریل 2017 20:11

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اپریل2017ء) ایڈیشنل سیکرٹری بی اینڈ آر مظفر زیشان لہڑی نے کہا کہ پشین ہر لحاظ سے مثالی ضلع ہے 1975سے قائم سول ہسپتال میں پہلے کی نسبت بہت بہتری آئی ہے لاکھوں نفوس پر مشتمل قبائلی علاقے کے واحد ڈی ایچ کیو(سول ہسپتال)میں ڈاکٹروں کی موجودگی قابل داد ہے عطائی ڈاکٹر چائیے جو بھی ہو عوام دوست کہلانے کے لائق نہیں ایماندار طبیب دونوں جہاں میں سرخرو ہونگے کئی سالہ سروس میں پشین کے عوام کا ہر فورم پر تعاون کرنیکا انتہائی مشکور ہووہ پشین سول ہسپتال میں سیکرٹری ہیلتھ کے ہمراہ دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت و تعلیم میں مزید بہتری لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیںتنخواہ لینے والے عوام کے خادم ہیں نہ کے حاکم ہے سول ہسپتال پشین کی ثانی نہیں ملتی چھوٹے موٹے مسائل و مشکلات کو دور کرنے کیلئے سیکرٹری ہیلتھ جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں میڈیکل سٹور والوں کو چائیے کہ زائد المعیاد ادویات کی خرید وفروخت نہ کریں اور غیرملکی ادویات سے گریز کریں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں عطائی ڈاکٹروں کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے انسانی زندگی سے کھیلنے والوں کو معاف کرنا انسانیت کی نفی ہوگی۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں