کوئٹہ:پشین کے علاقے میں معمولی تکرار پر ایک شخص قتل

جمعہ 7 اپریل 2017 23:28

کوئٹہ۔07اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2017ء) پشین کے علاقے میں معمولی تکرار پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق جمعہ کو بوستان کے علاقے میں مبینہ طور پر ملزم میر وائس نے چاقوؤں سے وار کرکے بسم اللہ کو شدید زخمی کر دیا ، زخمی کو فوری طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ لیویز نے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں