پشین، ُسی آئی اے پولیس کی کارروائی،چرس اور اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار

بدھ 5 اپریل 2017 19:56

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2017ء) ُسی آئی اے پولیس کی کارروائی،چرس اور اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی اے پولیس محمد اسلم نے بمعہ نفری شہر میں کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے تین کلو گرام کے قریب چرس برآمد کرکے ملزم رفیع اللہ ولدعبدالحئی قوم کاکڑ کو موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا جبکہ سی آئی اے پولیس نے دوسری کارروائی میں ملزم صلاح الدین ولد عبدالصمد کو موٹر بائیک سمیت گرفتار کرکے انکے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل اور آٹھ عدد زندہ کارتوس برآمد کرلئے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلی گئیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں