ملیریا کے کنٹرول کیلئے محکمہ صحت سے وابستہ افرادی قوت کو اپنا بھرپور کردار اد ا کرنا ہوگا ، عبدالرؤف بلوچ

ہفتہ 1 اپریل 2017 22:30

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 اپریل2017ء)ایڈیشنل سیکریٹری صحت عبدالرؤف بلوچ نے کہا ہے کہ ملیریا کے مرض کے کنٹرول کے لئے محکمہ صحت سے وابستہ افرادی قوت کو اپنا بھرپور کردار اد ا کرنا ہوگا اور اس افرادی قوت میں سب سے اہم ڈاکٹرز حضرات کا کردار اہم ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو گلوبل فنڈ انڈس ہسپتال برائے تدارک ملیریا کے ٹریننگ سیشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا عنوان "Complicated Malaria Case Managment"تھا۔

ٹریننگ سیشن میں صوبائی ملیریا کنٹرول پروگرام کے کوآرڈینٹر ڈاکٹر رفیق اللہ، انڈس ہسپتال گلوبل فنڈ ملیریا پروگرام کے صوبائی منیجر ڈاکٹر آصف انور شاہوانی، چیف ٹرینر ڈاکٹر محمد علی مندوخیل، صوبائی مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر ملیریا پروگرام انڈس ہسپتال ایاز بلیدی کا گیارہ اضلاع جن میں کوئٹہ، پشین، مستونگ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ژوب، شیرانی، ہرنائی، موسیٰ خیل، نوشکی، نصیرآباد کے ڈاکٹرز حضرات جن کی مجموعی تعداد 65تھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری صحت عبدالرؤف بلوچ نے بتایا کہ ملیریا کو کنٹرول کرنے کے لئے گلوبل فنڈ انڈس ہسپتال ملیریا کنٹرول پروگرام کی کاوشیں قابل ستائش ہیں کیونکہ اس سے ڈاکٹر حضرات ودیگر عملہ کو جدید علوم وتکنیکی لحاظ سے اہم معلومات حاصل ہوتی ہیں مگر یہ سب ڈاکٹرز کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس کو اپنے عملی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں من وعن عملدرآمدکروائیں اور اپنے عملہ کو نئے طریقہء کار وعلاج معالجے کے بارے میں اپنے تجربات سے آگاہ کریں تاکہ ملیریا کے مرض کو کنٹرول کیا جاسکے اور اسے مزید بڑھنے سے روکا جاسکے۔

اس موقع پر ملیریا کنٹرول پروگرام انڈس ہسپتال کے صوبائی منیجر ڈاکٹر آصف انور شاہوانی نے بتایا کہ صوبے میں مجموعی طر پر سال 2016ء میں 453440مچھردانیاں لوگوں میں تقسیم کی گئی ہیں جبکہ ملیریا کے پی ایف 7124 مریضوں کا معائنہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت کے پروٹوکول کے تناظر میں اس ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جبکہ صوبے میں ملیریا کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں اور ان میں Phalisipharonو VIVAXسب سے زیادہ عام ہیں جبکہ اس کی دوا صرف ملیریا کنٹرول سینٹز میں مہیا ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس ٹریننگ کا مقصد متعلقہ اضلاع کے بچوں کے ڈاکٹرز، گائنالوجسٹ وجنرل فزیشن کے ڈاکٹرز کو اس ٹریننگ میں مدعو کیا گیا ہے۔ ٹریننگ کے آخر میں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ اس حوالے سے شرکاء کو ٹریننگ چیف ٹرینر ڈاکٹر محمد علی مندوخیل نے جدید تجربات سے آگاہ کیا۔ تقریب سے ملیریا کنٹرول پروگرام کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رفیق اللہ نے بھی خطاب کیا۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں