آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم کا دورہ پشین ، مردم شماری مہم پر اطمینان کا اظہار

ہفتہ 1 اپریل 2017 22:30

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 اپریل2017ء) آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے ضلع پشین میں جاری مردم شماری کے حوالے سے پشین کا دورہ کیا آئی جی ایف سی کو ایف سی سیکٹر ہیڈ کوارٹر نارتھ میں مردم شماری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس کے بعد انہوں نے ڈسٹرکٹ میں جاری مردم شماری مہم کے حوالے سے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں عملے سے تفصیلات معلوم کیں۔

(جاری ہے)

بریگیڈئیر کمانڈ سیکٹر نارتھ ندیم سہیل اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان بھی انکے ہمراہ تھے آئی جی ایف سی نے جاری مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشین ڈسٹرکٹ میں مردم شماری کا پہلا مرحلہ مقررہ ہدف سے پہلے مکمل کیا گیا ہے صوبے بھر کے عوام کو مردم شماری کا مکمل احساس ہے عوام کے تعاون سے مردم شماری کا مہم بہتر طریقے سے جاری ہے ڈسٹرکٹ میں جاری مردم شماری میں رکاوٹ برداشت نہیں کرئینگے عوام مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طارق الرحمن بلوچ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ میں جاری مردم شماری میں کسی قسم کے مشکلات پیش نہیں آئی ہیں عوام سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کررہے ہیں مہم میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی مردم شماری کے پہلے مرحلے کو بہتر طریقے سے مکمل کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں