مردم شماری کا پہلا مرحلہ بہتر اور خوشگوار طریقے سے مکمل ہوگیا ، ڈپٹی کمشنر پشین

ہفتہ 1 اپریل 2017 20:40

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنر پشین طارق الرحمن بلوچ نے کہا کہ مردم شماری کا پہلا مرحلہ بہتر اور خوشگوار طریقے سے مکمل ہوگیا جبکہ دوسرا مرحلہ شفاف اور بہتر طریقے سے جاری ہے ڈسٹرکٹ میں الحمد للہ امن وامان کی صورتحال مثالی ہے بلاک شناختی کارڈ ز کی اندراج کررہے ہیں جس کے پاس پاکستانی دستاویزات ہیں انہیں مہاجر کیسے کہے 2011میں ہونیوالی حلقہ بندیوں کے باعث مردم شماری کے پہلے فیز میں کچھ پریشانیوں کا سامنا کیا مجموعی طور پر مہم کا پہلا مرحلہ مقررہ ہدف سے پہلے مکمل ہوا عوام انہتائی تعاون کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین کے مختلف حلقوں میں مردم شمارے کے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کا ایریا بڑا اور پولیس ایریا چھ کلو میٹر پر مشتمل ہونا چاہئے تین کلو میٹر میں پولیس کی نفری کیا کرئیگی۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں