مردم شماری میں خلل ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی،کرنل حسن مختیار

جمعہ 17 مارچ 2017 21:27

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2017ء) کرنل کمانڈر66ونگ حسن مختیارنے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مردم شماری میں خلل ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی صاف و شفاف مردم شماری اولین ذمہ داری ہے قومی فریضہ مہم میں عوام کا تعاون لازمی ہے پشین میں چھٹی مردم شماری کا آغاز ہوچکا ہے ضلع پشین جو صوبہ بلوچستان کا مین سینٹر ہے جو1975میں مزکورہ ڈسٹرکٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے چھ تحصیل ہے 1998کے مردم شماری کے مطابق پشین کا مکمل آبادی پانچ لاکھ کے قریب تھی جسمیں میں اکثریت سو فیصد سنی یعنی کاکڑ ترین سید اچکزئی اقوام شامل تھے ٹوٹل چارجز نواٹھائیس سرکلز 653بلاکز341ینویریٹر کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے فیز ون خانہ شماری کے عمل کا آخری دن تھااسی حوالے سے کوئٹہ اور پشین میں کنٹرول رومز قائم کردئیے گئے ہیں جو ڈیٹا اکھٹا کرکے ہمارے اور متعلقہ ڈی سی کے ساتھ شیئر کرینگے اسکے علاوہ چار ٹیمیں اور تشکیل دیدی گئی ہے جودو بلاکوں میں تقسیم ہوگی اور تیس دنوں کے ٹاسک میں مجموعی ڈیٹاجمع کرئیگی پشین میں جاری مردم شماری وخانہ شماری میں 1020ایف سی اہلکاران136پولیس اہلکاران341لیویز اہلکاران 341ایجوکیشن آفیسران اور1467لوگ رضاکارانہ طور پر رواں مہم کا حصہ ہے پندرہ مارچ جو مہم کا پہلا دن تھا میں 14211گھرانے مکمل کرلئے گئے دوسرے دن 16مارچ کو 25925گھرانوں کو مکمل کرلئے گئے جو گزشتہ دو دنوں میں مجموعی طور پر 40136گھرانے مکمل ہوچکے ہیں شکایات کیلئے قائم کنٹرول روم ہمہ وقت کھلے رہیں گے عوام جاری مہم میں بھرپور حصہ لیکر حب الوطنی کا ثبوت دیں دوران بریفنگ میجر محمد ظہیر ڈی سی طارق الرحمان بلوچ اے ڈی سی ریونیو انعام الحق قریشی ترجمان ایف سی ظہور احمدبھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں