صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی کی نفاذ کے پیش نظر پشین میں داخلہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے ‘تعلیمی معیار میں بہتری لائی جارہی ہے ‘تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے انہیں ہر حال میں تعلیم فراہم کرنیکا تہیہ کررکھا ہے ‘بچوں کو تعلیم سے محروم نہیں رکھا جائیگا کم عمربچوں کواسکولوں میں داخل کرانے کی بھرپور داخلہ مہم شروع کی گئی ہے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)مظفرزیشان لہڑی کا بریفنگ کے دوران اظہار خیال

پیر 13 مارچ 2017 23:39

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)مظفرزیشان لہڑی نے کہا کہ صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی کی نفاذ کے پیش نظر پشین میں داخلہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے تعلیمی معیار میں بہتری لائی جارہی ہے تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے انہیں ہر حال میں تعلیم فراہم کرنیکا تہیہ کررکھا ہے بچوں کو تعلیم سے محروم نہیں رکھا جائیگا کم عمربچوں کواسکولوں میں داخل کرانے کی بھرپور داخلہ مہم شروع کی گئی ہے ضلع پشین کو تعلیمی لحاظ سے ایک مثالی ضلع بناکر رہینگے تعلیم یافتہ طبقہ ہی ملک کی ترقی میں اہم رول پلے کرسکتا ہے محکمہ تعلیم ضلع پشین اور ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کی کاوشوں سے پچھلے سال 20,927نئے بچوں کو اسکولوں میں داخل کرائے گئے تھے رواں سال بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کیلئے پورے پشین میں ای ایس پی کے تعاون سے داخلہ مہم کے حوالے سے مختلف قسم کی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں واک سمینار موبائل اناونسمنٹ اور بینرز مختلف شاہراوں پر اویزاں ہوچکے ہیں مزید بھی گرینڈ ڈسٹرکٹ لیول پر گرینڈ سمینار ہوگا بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریری مقابلے پینٹنگ اور پوسٹر مقابلوں و کھیلوں کے مقابلے کرائے جائینگے وہ پشین میں ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام منعقدہ پریس بریفننگ سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد زمان خان ترین ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے کوارڈنیٹر ضیاء الدین آغا ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن احمد خان مندوخیل ڈپٹی ڈی اوز حاجی اکبر عبدالودود اور جی ٹی اے کے ضلعی صدر رحیم اللہ ترین نمائندہ ای ایس پی عبید اللہ ترین بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد زمان خان ترین نے کہا کہ ضلع پشین میں اسکولوں کی حالت زار پر قابو پالیا گیا ہے تمام سکولوں میں کتب فراہم کردئیے گئے درس و تدریس کا عمل حسن طریقے سے جاری ہیں کم عمر بچوں کا مستقبل داو پر لگانے کی بجائے انہیں معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے قلم کی طاقت سے معماران قوم کو کسی قیمت پر محروم نہیں رکھا جائیگا محمہ تعلیم پشین اورای ایس پی کی تعاون سے رواں سال بھی اپنی ٹارگٹ کو پورا کرکے اپنے ضلع کو ایک مثالی ضلع قرار دینگے ضلع پشین کے غیور عوام داخلہ مہم سال2017کو کامیاب بنانے کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کا سلسلہ جوڑے انہوں نے کہا کہ ہر بچے کو سکول میں داخل کرنیکی مشن کو آخری مراحل تک لیجانے کی مشق جاری ہے تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں