ْمردم شماری ایک آئینی فریضہ ہے جسکے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے جامعہ سیکورٹی پلان بنادیا گیا ہے ‘پشین میںمردم شماری کے تمام ٹیموں کو سیکورٹی ٖفراہم کی جائیگی جس میں ایف سی پولیس و لیویز کے نوجوانان شامل ہونگے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)انعام الحق قریشی کی بات چیت

اتوار 12 مارچ 2017 21:02

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)انعام الحق قریشی نے کہا کہ مردم شماری ایک آئینی فریضہ ہے جسکے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے جامعہ سیکورٹی پلان بنادیا گیا ہے پشین میںمردم شماری کے تمام ٹیموں کو سیکورٹی ٖفراہم کی جائیگی جس میں ایف سی پولیس و لیویز کے نوجوانان شامل ہونگے مردم شماری میں خلل ڈالنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا قیام امن کے لحاظ سے پشین ایک پرامن علاقہ ہے جسکی مثالی امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی ضلع پشین ہم سب کا مشترکہ گھر ہے جسکی حفاظت ہر حال میں کرینگے انہوں نے کہا کہ15مارچ کو پشین میں ہونیوالی مردم شماری میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو ٹریننگ دے دی گئی ہے قیام امن کو مزید بہتر بنانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں سیکورٹی پلان تشکیل دے دی گئی ہے کئی عرصے بعد ہونیوالی مردم شماری میں عوام کیساتھ ساتھ سرکاری اہلکاران بھی بڑچڑ کر حصہ لینگے۔

۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں