روحانی شخصیت پیر عبدالقادر آغا عرف گل آغا انتقال کرگئے

جمعہ 10 مارچ 2017 21:51

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء) روحانی شخصیت پیر عبدالقادر آغا عرف گل آغا انتقال کرگئے۔ وہ پوسٹ ماسٹر سمیع اللہ آغا، نعمت اللہ آغا ، مطیع اللہ آغاکے والد سابق رسالدار میجر ملک در محمد ترین، ملک فضل محمد ترین، پشتونخوامیپ کے کونسلر ملک نصیب اللہ خان ترین، اور لالا آغا کے ماموں، پیر عبدالرئوف عرف حافظ آغا، عبدالباری آغا کے چچااورنائب رسالدار ملک حفیظ ترین کے سسر تھے ۔

(جاری ہے)

فاتحہ خوانی گوالمنڈی روڈ حاجی خان مسجد پشین میں جاری ہے۔ دریں اثناء پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ ، صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال ،سردار مصطفی خان ترین، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ،ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان ،ایم پی اے سید لیاقت آغا ،میئر سید شراف آغا، ڈپٹی چیئرمین صورت خان کاکڑ، عبدالحق ، علی محمد کلیوال ، ڈپٹی میئر عمر خان ترین ودیگر رہنمائوں نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اور پسماندہ گان کو صبر جمیل عطاء کرے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں