لیویز ایک کمیونٹی فورس ہے جس کو جدید خطوط پراستوار کرنا وقت و حالات کی اشد ضرورت ہے، طارق الرحمن بلوچ

ْ دشمن کے خطرناک عزائم ہے جنھیں خاک میں ملانے کیلئے ہمیں یکجا ہونا ہوگا، ڈپٹی کمشنر پشین

ہفتہ 4 مارچ 2017 20:03

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر طارق الرحمن بلوچ نے کہا کہ لیویز ایک کمیونٹی فورس ہے جس کو جدید خطوط پراستوار کرنا وقت و حالات کی اشد ضرورت ہے دشمن کے خطرناک عزائم ہے جنھیں خاک میں ملانے کیلئے ہمیں یکجا ہونا ہوگاخوف و دہشت کا خاتمہ کرنیکا تہیہ کررکھا ہے پشین میں 270نفری کی تعیناتی سے انتظامیہ ایک موثر طاقت ملی ہے جرائم پیشہ افراد پر ہر وقت نظر رکھی جائیگی دشمن کو زیر کرنے کیلئے لیویز کو کمانڈوز ٹریننگ دی جائیگی قومی ٹاسک مردم شماری میں لیویز اہلکاروں کو حصہ لینا ہوگا چاک و چابن رہنے سے ہی دہشت کا مقابلہ ممکن ہوسکتا ہے وہ پشین میں بھرتی ہونیوالے نئے اہلکاروں کو آرڈر دینے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے ہر صف اول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں عوام دشمن قوتوں کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی ضلع پشین میں قیام امن کی صورتحال مثالی ہے خراب کرنیکی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی سماج دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا اولین ترجیح ہے پشین کے عوام ہم میں سے ہیں انہیں ہر حال میں تحفظ فراہم کرینگے انہوں نے کہا کہ دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنیوالوں کو دہشتگردوں سے نمٹنے کی عملی تربیت نہیں ملی تھی اب صوبائی حکومت کی ترجیحات ہے کہ نئے بھرتی ہونیوالے لیویز اہلکاروں کو عملی تربیت دی جائیگی جو نیک شگون ہے

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں