موجودہ حکومت نے لیویز فورس کو جدید اسلحہ ومراعات فرہم کرنیکا تہیہ کررکھا ہے چند قوتوں کی خواہش تھی کہ لیویز کو پولیس میں ضم کیا جائے جسکی ہمیشہ سے مخالفت کی ہے

صوبائی وزیر بلدیات حاجی سردارغلام مصطفی خان ترین کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 4 مارچ 2017 19:58

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مارچ2017ء) صوبائی وزیر بلدیات حاجی سردارغلام مصطفی خان ترین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے لیویز فورس کو جدید اسلحہ ومراعات فرہم کرنیکا تہیہ کررکھا ہے چند قوتوں کی خواہش تھی کہ لیویز کو پولیس میں ضم کیا جائے جسکی ہمیشہ سے مخالفت کی ہے لیویز فورس کیلئے آئندہ بجٹ میں چیک پوسٹوں کا قیام ،جدید اسلحہ،گاڑیوں کی فراہمی سمیت دہشت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ہر سہولت فراہم کرنے کی آواز اٹھائینگے۔

لیویز چوکی پر پولیس کا قبضہ ختم کرنیکی وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی ہے وہ پشین میں لیویز کے نئے بھرتی ہونیوالے نوجوانوں کو آرڈر دینے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا ڈپٹی کمشنر طارق الرحمان بلوچ ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان اسسٹنٹ کمشنر عبدالسلام اچکزئی رسالدار میجر علی محمد ترین نے بھی خطاب کیا تقریب میں اے سی مہران بلوچ تحصیلدار برشور عبدالمالک ترین قبائلی عمائدین بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی جیسے ناسور کو ختم کرنے کیلئے لیویز اور عوام کا آپس میں اتحاد و اتفاق وقت کی اشد ضرورت ہے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کیلئے آسمان سے فرشتے نہیں اترینگے لیویز کو چائیے کہ وہ اپنی ڈیوٹیاں بخوبی سرانجام دیکرعوام کی جان ومال کی حفاظت کو اپنا شیوہ سمجھیں عوام اور لیویز کے درمیان تعاون کا سلسلہ برقرار رہنے سے ہی دہشت گردی کا خاتمہ ہوسکتا ہے عوامی توقعات اور انکے امیدوں پر ہر حال میں پورا اترینگے انہوں نے کہا کہ ضلع پشین ہمارا گھر ہے اس کی حفاظت کیلئے کسی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے پشین میں لیویز فورس کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جائیگی معاشرتی برائیوں کو ختم کرنے کیلئے لیویز کسی دباو میں آئے بغیر بلا تفریق کارروائی کرے تاکہ ضلع پشین کے پرامن ماحول کو میلی آنکھوں سے دیکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑیں۔

(جاری ہے)

نئے بھرتی ہونیوالے لیویز اہلکاروں کو چائیے کہ وہ اپنا رویہ و اخلاق میں بہتری لاکر عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت اور سماج دشمن عناصر کیخلاف دیوار بن کر ابھریں سرکاری وردی کا صیح استعمال ہی ایمانداری کا ثبوت ہے اپنے فرائض بخوبی نبھانے کیلئے لیویزنفری کو دن رات ایک کرنا ہوگا تاکہ مثالی امن میں مزید بہتری لائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں