پشین ‘گن پوائنٹ پر اغواء برائے تاوان کی کوشش ناکام‘مزاحمت پرڈرائیور شدید زخمی

اغواء کار گرفتار‘ضلعی انتظامیہ ایف آئی آر درج کرنے سے گریزاں

بدھ 1 مارچ 2017 23:08

پشین ‘گن پوائنٹ پر اغواء برائے تاوان کی کوشش ناکام‘مزاحمت پرڈرائیور شدید زخمی
پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) پشین میں گن پوائنٹ پر اغواء برائے تاوان کی کوشش ناکام،مزاحمت پرڈرائیور شدید زخمی ،اغواء کار گرفتارکرلیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ ایف آئی آر درج کرنے سے گریزاں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پشین کے قریبی علاقے یارو کے قریب نامعلوم افرادنے اسلحے کے زور پر گاڑی ڈرائیور کو گاڑی سمیت اغواء کرکے رسیوں سے باندھ کر بیس لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی مزاحمت پر ڈرائیور کو شدید زخمی کیا گیا لیویز نے اغواء کار کو گرفتار کرلیا ضلعی انتظامیہ تمام تر صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود بھی ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کرلیا جو المیہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں