پشین،پولیو جیسی ناسور مرض کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

جمعہ 24 فروری 2017 20:39

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفر ذیشان لہڑی نے کہا کہ پولیو جیسی ناسور مرض کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں معماران قوم کو ایسی موذی مرض سے بچانے کیلئے والدین ،علماء میڈیا اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو کردار ادا کرنا ہوگا پولیو مہم کے دوران اپنے پھول سے بچوں کو دو قطرے ضرور پلوائیں تاکہ انکا مستقبل بہتر اور روشن رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو ریڈینس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیو کا ہفتہ مہم 27فروری سے شروع ہوکر 5مارچ تک جاری رئیگا پولیو کے 39یونین کونسلوں دوافغان مہاجرکیمپس سرخاب اور سرانان میں1لاکھ 28ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس میں 574ٹیمیں حصہ لیں گی۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں