پشین،ملک و قوم کا دفاع فرض ہے بلوچستان سے دہشتگردی کا خاتمہ مل کر کرئینگے،چیف سیکرٹری بلوچستان

جمعہ 24 فروری 2017 20:39

ْپشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے کہا کہ ملک و قوم کی دفاع ہمارا فرض ہے بلوچستان سے دہشتگردی کا خاتمہ مل کر کرئینگے جلد بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا صوبے کے عوام اور وکلاء میرا اثاثہ ہے بلوچستان کی خدمات کیلئے ہمیشہ انکے اعلیٰ مقام میں اہم کردار ادا کرونگا انشاء اللہ بلوچستان کے عوام خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل ہونگے عوام اور وکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی فرائض کی ادائیگی میں وکلاء نے ہمیشہ مدد اور تعاون کی ہے بحیثیت وکیل میں نے وکالت کے پیشے کا آغاز کیا اور بعد ازاں بلوچستان میں خدمات سرانجام دی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی ریسٹ ہاؤس پشین میں ظہرانے کے تقریب پر اعلیٰ حکام وکلاء اور ضلعی انتظامیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے کہا کہ وہ آخر میں بھی خوشی اور محبت کو ساتھ لیکر جارہا ہوں جو خوشی پہلے دن ہوئی تھی آج بھی ہورہی ہے اور مجھے توقع ہے بلوچستان آئندہ دنوں میں ترقی کے منزل طے کرئینگے اسی موقع پر انہوں شرکاء کا شکریہ ادا کیا ظہرانے کے موقع پر ایڈوکیٹ جنرل امان اللہ کنرانی وائس چیئرمین بلوچستان بار کونسل حاجی عطاء اللہ لانگو بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر آصف ریکی نے چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں سانحہ سنڈیمن ہسپتال میں شہید وکلاء کے خاندانوں اور بچوں سمیت زخمی وکلاء سے ہمدردی اور معاونت پر انکو خراج تحسین پیش کیا اوراس امر کا اظہار کیا کہ بلوچستان حکومت نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں ایسا کردار ادا کیا جسکی مثال تاریخ میں نہیں مل سکتی۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی راحب خان بلیدی چیئرمین سلیم خان لاشاری چیئرمین صوبائی رابطہ کمیٹی منیر احمد خان کاکڑ بلوچستان بار کونسل کے رکن خلیل احمد پانیزئی کی جانب سے سیف اللہ چٹھہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میںآئی جی بلوچستان حسن محبوب سی سی پی او عبدالرزاق چیمہ سیکرٹری زراعت عبدالرحمن بزدار سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اشرف اللہ خان کاکڑ سیکرٹری پی ایچ ای قمبر دشتی بلوچ سیکرٹری ماحولیات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ماجد بلوچ سمیت بلوچستان بار کے صدر آصف ریکی سمیت بلوچستان کے وکلاء کے نمائندوں اور سابق جسٹس احمد خان لاشاری سابق جسٹس (ر) کیلاش ناتھ کولی سابق چیف سیکرٹری عبدالحکیم بلوچ بلوچستان ٹریبونل سروس شیر شاہ کاسی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انعام الحق قریشی اسسٹنٹ کمشنرز مہران بلوچ سلام اچکزئی سینئر صحافی سمیع ترین دیگر بھی شریک تھے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں