پشتونخواملی عوامی پارٹی عوام کو ہر شعبہ زندگی میں سہولیات کی فراہمی کیلئے مسلسل جدوجہد کررہی ہے، عبدالرحیم زیارتوال

ہفتہ 18 فروری 2017 23:17

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری جنرل پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال ، رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا نے کہا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی اپنے منشور کے تحت پشتونخوا وطن کے تمام عوام کے حقوق اختیارات کے حصول ، قومی تشخص ، قومی وحدت کی بحالی ، قومی خود مختیار صوبے کے قیام ، پشتون زبان کو سرکاری تعلیمی دفتر علمی زبان وقومی زبان کا درجہ دلانے ، قومی وسائل پر اختیار حاصل کرنے اور عوام کو ہر شعبہ زندگی میں سہولیات کی فراہمی کیلئے مسلسل جدوجہد کررہی ہے ۔

پشتونخوامیپ نے ہر فورم پر قوم کے قومی مفادات کا بھرپور دفاع کیا ہے ۔ وہ پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع پشین کے ضلعی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

جس کی صدارت پارٹی کے ضلعی سیکرٹری ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ خان روشان نے کی ۔ اجلاس میں ضلع ایگزیکٹو اور ضلعی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین مشر محمود خان اچکزئی کے دورہ پشین کے تیاریوں کے ساتھ مختلف امور کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں دونوں رہنمائوں کے دورہ پشین کے ملتوی ہونے کے متعلق اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا گیا ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے اپنی تنظیمی سیاست صلاحیت کو مزید دوبالا کرتے ہوئے اپنی فعالیت کو مزید تیز کرنی ہوگی جس طرح صرف تین دن کے نوٹس پر ضلع بھرکے تمام علاقائی یونٹوں اور لاتعداد ابتدائی یونٹوںکے اجلاس منعقد کرکے جلسے کی تیاریوں کو مکمل کیا گیا ہے ۔

اس پر تمام عہدیدار اور کارکن خراج تحسین کے مستحق ہے ۔ لہٰذا پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے اپنی سیاسی تنظیمی استعداد میں مزید اضافہ کرتے ہوئے آئندہ کیلئے بھی بروقت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کی مرضی کے بغیر ان پر کوئی بھی فیصلہ مسلط کرنے سے حالات مزیدپیچیدہ ہونگے بلکہ فاٹا میں منتخب کونسلوں کے قیام اور فاٹا کے عوام کی مرضی کے مطابق اصلاحات ہی فاٹا کے عوام کو قبول ہونگے ۔

لہٰذا فاٹا کے موجودہ منتخب نمائندوں کی مکمل اکثریت اور اسلام آباد 30جنوری کو منعقدہ نمائندہ جرگے کے سفارشات پر ہی عملدرآمد کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے اذیت ناک واقعات قابل مذمت اور قابل گرفت ہے اور یہ ماضی کے غلط پالسیوں اور غلط اقدامات کے اعمال بد کا نتیجہ ہے لہٰذا ملک کے حکمرانوں نے اچھے اور برے کی تمیز سے بالاتر ہو کر ہر قسم کی دہشتگردی انتہا پسندی کیخلاف مزید اقدامات کرنے ہونگے اور ملک کے مظلوم عوام پر مسلط اس سنگین صورتحال کا از سر نو جائزہ لینا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف مردم شمار کا انعقاد تمام ملک کے عوام بالخصوص جنوبی پشتونخوا کے عوام کا قومی مطالبہ رہا ہے اب جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مردم شماری ہونیوالی ہے تو مردم شماری حکام پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تمام ملک بالخصوص اس پشتون بلوچ مشترکہ صوبے میں شفاف مردم شماری کے انعقاد کو ممکن بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر علاقے کے عوام مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے خاندانوں کا صحیح انداز میں اندراج کرائیں ۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے نام پر غیر سنجیدہ بیان بازی قابل افسوس ہے جبکہ مردم شماری پر سب سے زیادہ تحفظات جنوبی پشتونخوا کے تمام عوام کو ہے جنہوں نے سالہا سال پہلے بھرپور احتجاج کیا تھا ۔ اور جنوبی پشتونخوا کے تمام عوام کا اب بھی مطالبہ ہے کہ وہ ماضی کے بوگس انداراج کے ساتھ ساتھ مزید نئے بوگس اندراج کی روک تھام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے استحکام جمہوریت ان کے تسلسل آئین وقانون کی حکمرانی پارلیمنٹ کی بالادستی اور فیڈریشن کے تمام اکائیوں کے قومی حقوق واختیارات عملاً تسلیم کرنے میں ہے جبکہ 18ویں ترمیم کے خلاف سازشیں قابل قبول نہیں۔

سیاسی جمہوری قوتوں کا فریضہ ہے کہ وہ جمہوریت آئین وپارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے عوام کے حق حکمرانی کا بھرپور دفاع کریں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں