وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور محمود خان اچکزئی کی جمہوریت کے استحکام کیلئے مسلسل جدوجہد عیاں ہے، دونوں رہنمائوں کے تاریخی خطاب سے صوبے میں جمہوری قوتوں کی جدوجہد مزید مضبوط ہوگی،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں کا بیان

جمعہ 17 فروری 2017 23:40

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور پشتونخوامیپ کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی جناب محمود خان اچکزئی کی جمہوریت کے استحکام ان کے تسلسل ، آئین وقانون کی حکمرانی ، پارلیمنٹ کی بالادستی اور سماجی انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کیلئے مسلسل جدوجہد تمام ملک پر عیاں ہے ان دونوں رہنمائوں کے ضلع پشین کے دورے اور تاریخی خطاب سے صوبے میں جمہوری قوتوں کی جدوجہد مزید مضبوط ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان ، ڈسٹرکٹ ممبر سید ابراہیم آغا، دستگیر خان اچکزئی ، سید معراج آغا ، پیر شمس اللہ ، سید امین اللہ آغانے منزری علاقائی یونٹ اور شکرزئی ، گانگلزئی ، حرمزئی کے مشترکہ اجلاس سے اور پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ضلعی معاون عبدالحق خان، حاجی اکبر خان ،اقبال بٹے زئی، جانان افغان ، محمد عظیم خان، محمد اعظم ، ڈسٹرکٹ ممبر حاجی باچا اور خلیل ترین نے سرانان علاقائی یونٹ ، اجرم علاقائی یونٹ ،ڈب خانزئی علاقائی یونٹ ، منزکی علاقائی یونٹ اورملکیار یونٹ کے اجلاسوں سے اور پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ڈپٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ پشین حاجی صورت خان کاکڑ ،ضلع معاونین محمد دین باچا ، عبید اللہ پانیزئی اور علاقائی سیکرٹری ریاض محمود ، گل محب الرحمن ، حاجی نصیب اللہ ، حیات خان کارمل ، حبیب اللہ ،بخت محمد اور عبدالمجید نے خانوزئی اول علاقائی یونٹ ، خانوزئی دوئم بلوزئی علاقائی یونٹ، مرغہ ذکریا زئی چرمیان علاقائی یونٹ ، رود ملازئی علاقائی یونٹ کے اجلاسوں سے جبکہ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ضلع معاون سیکرٹری علی محمد کلیوال اور ضلعی معاونین امین اللہ بشر، ڈاکٹر حبیب صاحب، نیاز محمد نیاز، ڈپٹی چیئرمین محمد علی نے بوستان ، مغٹیان ، پوٹی ناصران اور یارو علاقائی یونٹ کے اجلاسوں اور موسیٰ خان ترین، محمد ولی پشتون ، ڈاکٹر شکر دین ، کونسلر سعد اللہ لالا نے ملیزئی علاقائی یونٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ان تمام علاقوں کے اجلاسوں میں پارٹی کے علاقائی رہنمائوں ، ابتدائی یونٹوں کے ایگزیکٹو ، کمیٹیوں کے ممبران اور فعال کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اور 20فروری کو پشین میں ہونیوالے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور عوام کی جلسے میں شرکت یقینی بنانے کیلئے مختلف فیصلے کیئے گئے ۔اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام علاقائی یونٹ 20فروری کو اپنے اپنے علاقوں سے جلوسوں کی شکل میں جلسہ عام میں شرکت کرینگے۔

مقررین نے ان اجلاسوں اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک اور صوبے کے موجودہ حالات میں وزیر اعظم محمد نوازشریف اور پشتونخوامیپ کے چیئرمین محترم محمود خان اچکزئی کی طرف سے ضلع پشین کے جلسہ عام میں شرکت قابل تحسین ہے ۔ جنہوں نے اپنے گوناگوں میں مصروفیات کے باوجود ضلع پشین کے عوام سے خطاب کرنے اور ان کے مسائل سننے کیلئے وقت نکالا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع پشین کے تمام علاقوں کے غیورعوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت کے دور میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کا ضلع پشین کایہ پہلا مشترکہ دورہ ہے ۔ لہٰذا غیور عوام جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرکے قومی اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کریں۔ انہو ں نے کہا کہ ضلع پشین کے عوام کو امید ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف علاقے کے اہم مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں