دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کو انکے منطقی انجام تک پہنچاکر رئینگے ، طارق الرحمن بلوچ

پاکستانی عوام پاک فوج اور تمام فورسز کی ساتھ ملکر دہشتگردوں کیخلاف لڑئینگے اور انکے ناپاک عزائم کو خاک ملا دینگے ، ڈپٹی کمشنر پشین

جمعہ 17 فروری 2017 20:38

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر پشین طارق الرحمن بلوچ نے کہا کہ دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کو انکے منطقی انجام تک پہنچاکر رئینگے پاکستانی عوام پاک فوج اور تمام فورسز کی ساتھ ملکر دہشتگردوں کیخلاف لڑئینگے اور انکے ناپاک عزائم کو خاک ملا دینگے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے ہم یکجا ہیں صوبائی حکومت دہشتگردوں کو انکے بیلوں سے نکالنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے دہشت گردی کیخلاف عوام کی طاقت اور حوصلوں بلند ہوتے جارہے ہیں یہ بات انہوں نے سول سوسائیٹز کے زیر اہتمام دہشتگردی کیخلاف منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے پناہ گاہوں اور سہولت کاروں کو چن چن کر ختم کرئینگے دہشتگردوں کی کوئی ایمان دین و مذہب نہیں ہوتا انہوں نے مختلف بم دھماکوں میں شہید ہونیوالے فوجی ،ایف سی ،پولیس ،صحافیوں ،وکلاء اور دیگر بے گناہ شہریوں کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ ہم بحیثیت پاکستانی قوم دہشتگردوںسے اپنے خون کر ہر قطرے کا حساب لیں گے۔

(جاری ہے)

اسی موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مہران بلوچ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے دہشتگردوں کیخلاف گھیرہ تنگ کردیا ہے ملک دشمنوں کو آخر منہ کی کھانی پڑئیگی ملک اور دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے میں عوام کی تعاون ضروری ہے الحمد اللہ پاکستانی عوام کی قوت تمام فورسز کے ساتھ ہے جلد دہشتگردی جیسی ناسور کا خاتمہ کرئینگے۔ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انعام الحق قریشی تحصیلدار سردار عبداللہ خان نائب تحصیلدار جنید احمد باروزئی رسالدار میجر لیویز علی محمد ترین حاجی فضل کاکڑ محب ترین حاجی عبدالواجد ترین اور دیگر بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں