الحاج سردار سید بدرالدین شاہ آغا کی وفات پرپشین قومی جرگے کے رہنمائوں کا اظہار افسوس

منگل 14 فروری 2017 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) پشین قومی جرگے کے مرکزی رہنماء ممتاز قبائلی شخصیت سید قبیلے کے سربراہ الحاج سردار سید بدرالدین شاہ آغا کی اچانک وفات پر جرگے کے رہنمائوں سردار مصطفی خان ترین ، ایم پی اے سیدلیاقت آغا ،سید عبدالصمد عرف طور آغا ، سید علائوالدین آغا ، ملک محمد شاہ کاکڑ ، ڈاکٹر گوہر اعجاز خان کاکڑ ، حاجی نعمت اللہ خاکسار ، سید مولوی حبیب اللہ ، حافظ محمد ہمایوں ، ملک سیف اللہ خان کاکڑ ، ملک امان اللہ خان لمڑ، حاجی مولاداد عرف طور کاکا، عبدالحق خان ، آغا جان ترین ، عبدالصمد اچکزئی، حاجی خدائیداد ترین ،حاجی غازی خان ترین ،عبدالحق خان، محمد عیسیٰ خان روشان اور دیگر رہنمائوں نے ان کے انتقال پراظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے وطنی اور قبائلی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرحوم سردار سید بدرالدین شاہ آغانے انتہائی ضعیف العمری میں ضلع پشین کے عوام کی خدمت کرتے ہوئے ہر علاقے میں امن وامان کے قیام ، عوام کے درمیان رنجشوں کے خاتمے اور قبائلی تصفیوں میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا اور گزشتہ کئی سالوں سے پشین قومی جرگے کے پلیٹ فارم سے ان کے مسلسل جدوجہد قابل تحسین اور قابل تقلید ہے ۔

(جاری ہے)

جنہوں نے ضلع پشین میں لاقانونیت و بدامنی کے خاتمے اور عوام کے سرومال کے تحفظ کے جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کیا ۔گزشتہ کئی سالوں سے قومی جرگے کے پلیٹ فارم سے ان کا فعال اور سرگرم مثبت کردار قابل فخر ہے ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں