کوئٹہ،پشین اور قلعہ عبداللہ کے نالوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ‘مذکورہ اضلاع کی113 یونین کونسلز میں 5روزہ پولیو مہم جاری ‘7 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے ویکسین پلائی جائے گی

ہفتہ 11 فروری 2017 19:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2017ء) کوئٹہ،پشین اور قلعہ عبداللہ کے نالوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد مذکورہ اضلاع ایک سو 13 یونین کونسلز میں 5روزہ پولیو مہم چلائی جارہی ہے جس کے دوران 7 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے ویکسین پلائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سر پل کے قریب نالے سے لئے گئے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے بلکہ پشین کے علاقے تروہ نالے اور قلعہ عبداللہ کے علاقے ہادی پکٹ کے کے علاقے سے لئے گئے نالی کے پانی میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے اس سلسلے میں تینوں اضلاع کے نالوں سے نمونے جنوری کے پہلے ہفتے میں لئے گئے تھے ۔

کوئٹہ ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد پولیو ایمرجنسی سینٹر نے مذکورہ اضلاع میں 5 اضلاع پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں تینوں اضلاع کے ایک سو 13 یونین کونسلز میں 7 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے ویکسین پلائے جائیں گے ۔ ای او سی حکومت کے مطابق پولیو مہم کے دوران رضا کاروں کی حفاظت کے لئے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو ان کی دہلیز پر قطرے پلانے کا کام کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں