پشین ‘ٹرک کی گاڑی کو ٹکر‘2خواتین جاں بحق‘4 افراد زخمی

جمعہ 10 فروری 2017 23:21

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) سرانان میں ٹرک کی گاڑی کو ٹکر،دو خواتین جاں بحق،چار افراد زخمی۔تفصیلات کے مطابق پشین کے علاقے سرانان کے مقام پر علی آغا مدرسے کے قریب ٹرک اور فیلڈر کار میں تصادم ہوا جسکے نتیجے میں کار میں سوار دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں فیلڈر کار چمن سے کوئٹہ کی طرف جبکہ مخالفت سمت سے آنیوالی ٹرک کوئٹہ سے چمن جار ہا تھا کہ اچانک حادثہ پیش آیا جاں بحق خواتین مسماة (گ) (ش) اور زخمیوں بالئی،محمد داؤد،سید محمد اور عبدالرحمن کو سول ہسپتال پشین پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں