عبدالمجیدخان اچکزئی کی دورہ علیزئی میں متنازعہ بیان پر علیزئی کے سیاسی و سماجی رہنماؤں مذمت

منگل 7 فروری 2017 19:43

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء)تحصیل حرمزئی کے علاقے کلی علیزئی میں گزشتہ دنوں ایم پی اے عبدالمجیدخان اچکزئی کی دورہ علیزئی کے درہ طوغی میں متنازعہ بیان پر علیزئی کے سیاسی و سماجی رہنماؤں حاجی محمد خیر عبدالوسع حضرت علی اور دیگر نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ درہ طوغی میںمقیم خانہ بدوشوں کو علیزئی کی سرزمین پر سکول وغیرہ دینے کے اعلان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کلی علیزئی وہاں کے علاقہ مکینوں کی ملکیت ہے ایک طرف پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کلی علیزئی کی زمین کو علیزئی کے علاقہ مکینوں کی ملکیت سمجھتے ہیں جبکہ پارٹی کے ایم پی اے علیزئی میں مقیم خانہ بدوشوں کو ہماری زمین پر سکول اور دیگر سہولیات فراہم کرانے کے اعلانات کرتے ہیں انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ آئندہ اس طرح کی متنازعہ تقاریر سے گزیز کیا جائے جس سے حالات خراب ہوں ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں