حالیہ برفباری اور طوفانی بارشوں سے لاکھوں عوام متاثر ہوئے ہیں، برفباری اور بارشوں سے ہونیوالی نقصانات کے اًزالے اور مستقبل میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٴْٹھائے جائیں،صوبائی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجیدخان اچکزئی کا اجلاس سے خطاب

منگل 7 فروری 2017 18:46

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اور صوبائی اسمبلی کے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجیدخان اچکزئی نے کہا ہے کہ حالیہ شدیدبرفباری اور طوفانی بارشوں سے لاکھوں عوام متاثر ہوگئے ہیں، ضلع پشین میں تحصیل برشور اور توبہ کاکڑی اور کاریزات میں شاہراوں کی فوری بحالی اور متاثرین کیلئے مالی امداد اور آشیائے خوردنوش کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہیں۔

برفباری اور بارشوں سے ہونیوالی نقصانات کے اًزالے اور مستقبل میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٴْٹھائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار اٴْنہوں نے ڈپٹی کمشنر پشین کے آفس میں تحصیل برشور توبہ کاکڑی اور کاریزات میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے ہونیوالے نقصانات اور علاقے میں راستوں اور شاہراہوں سے متعلق ضلعی انتظامیہ کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس می ڈپٹی کمشنر پشین طارق الرحمٰن بلوچ، ڈسٹرکٹ کونسل پشین کے چیئرمین محمدعیسیٰ روشان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشین انعام الحق، ایکسئین کیسکو پشین شاہ جہان غرشین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مقبول بارکزئی، محکمہ بی اینڈ آر سمیت دیگر محکموں کے متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس میں برشور توبہ کاکڑی اور کاریزات میں حالیہ برفباری اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیااور ہدایات جاری کردی گئی۔

اجلاس میں فوری طور پر بجلی، پینے کے پانی اور مواصلاتی نظام کی اور بند راستوں اور شاہراہوں کی فوری بحالی ، متاثرہ دیہاتوں کے عوام کیلئے آشیائے خوردنوش ، خیمے، کمبل اور دیگر ضرورت کے سامان کی فوری فراہمی اور محکمہ صحت کی ٹیمیں علاقے میں بھیجنے کیلئے طریقہ کار وضع کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجیدخان اچکزئی نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور برفباری سے ضلع پشین اور قلعہ عبداللہ سمیت دیگر ملحقہ اًضلاع کے لاکھوں عوام سخت متاثر ہوگئے ہیں، شدید سردی اور چھ فٹ برباری کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، ضلع پشین میں برشور توبہ کاکڑی اور کاریزات سمیت ملحقہ علاقوں میں شاہراہوں کی متعدد دنوں سے بندش کی وجہ سے ان علاقوں کا ضلعی ہیڈکوارٹرسے رابطہ مسلسل منقطع ہے،جس کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

ضلعی انتظامیہ کو اس سلسلے میں فوری طور پر اپنے دستیاب وسائل بروئے کار لاکر متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں بھیج دیں۔اٴْنہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بلا کسی سیاسی اور قبائیلی دبائو کے لوگوں کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے کام کرنا چاہیے ۔اٴْنہوں نے کہا کہ لوگوں کو درپیش مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور نہ اس سلسلے میں کوئی دبائو کو خاطر میں لایا جائے گا۔

اٴْنہوں نے کہا کہ ماضی میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے کوئی طریقہ کار کا وجود نہیں تھا، لیکن مستقبل میں عوام کودرپیش مسائل کے حل کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی اور دیرپا نتائج کے حامل میکانیزم کی ضرورت ہے جس کیلئے تمام صوبائی اور وفاقی محکموںکے متعلقہ آفیسران کو ایک مربوط اور جامع حکمت عملی کو اپناکر کام کرنا ہوگا۔ اٴْنہوں نے اس سلسلے میں متعلقہ آفیسران پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں