پشین، لیویز نے نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرلی

ہفتہ 4 فروری 2017 23:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2017ء) پشین لیویز کے عملے نے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرلی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پشین لیویز کا عملہ علاقے میں گشت کررہا تھا کہ تراٹہ کے مقام پر ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کی پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پشین ہسپتال منتقل کردی جس کی شناخت عبدالباری کے نام سے کی گئی ہلاک ہونے شخص کے رشتہ دار کے مطابق مذکورہ شخص دو روز قبل اپنے ایک دوست کے ساتھ گیا تھا اور آج اس کی لاش ملی ہے ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں