حالیہ بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کے اًزالے کیلئے اقدامات اٴْٹھائے جارہے ہیں، سردار مصطفی خان ترین

اتوار 29 جنوری 2017 16:30

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2017ء) صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی سردار مصطفی خان ترین نے کہا ہے کہ حالیہ شدیدبرفباری اور طوفانی بارشوں سے ہونیوالی نقصانات کے اًزالے اور مستقبل میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٴْٹھائے جارہے ہیں، پشین شہر میں سیوریج کے نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق بناکر سیلابی نالیوں کیلئے موثر نظام بنایا جائے گا۔

عوام کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی رکائوٹ اور غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار اٴْنہوں نے میونسپل کارپوریشن پشین میں پشین شہر کے مختلف شاہراہوں کی تعمیر ومرمت، شہر میں سیوریج کے نظام کی بہتری، اور شہریوں کو حالیہ بارشوں اور برفباری کے بعددرپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مئیر میونسپل کارپوریشن پشین سید شراف آغا، ڈپٹی مئیر عمرخان ترین، آسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فضل قادر مندوخیل، میونسپل انجنیئر محمد انجم ،سابق ناظم اصغر خان ایڈوکیٹ،شاہ ولی کاکڑ، میونسپل کارپوریشن پشین کے کونسلران عارف حسن کاسی، عبدالباری درانی، محمدیوسف کاکڑ، محمداشرف، حسام الدین اچکزئی اور دیگر متعلقہ آفیسران اور کونسلروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں میونسپل کارپوریشن پشین میں واقع سٹی ون، سٹی ٹو مچان ٹائون، کلی لمڑان اور تراٹہ سمیت ملحقہ علاقوں میں سیلابی نالیوں، شہر کے سیوریج نظام اور نکاسی آب، صحت وصفائی سمیت مختلف شاہراہوں کی حالت زار اور بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے متعدد فیصلے کیئے گئے اور ہدایات جاری کردی گئیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی سردار مصطفی خان ترین نے کہا کہ ہمیں عوام کے مسائل پر توجہ دیکر اب اسے درست سمت فراہم کرنا ہوگی، شہر میں لوگوں کو درپیش مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور نہ اس سلسلے میں کوئی دبائو کو خاطر میں لایا جائے گا۔

اٴْنہوں نے کہا کہ ماضی میں پشین شہر پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اور اسے ہر دور میں نظرانداز کرنے کی پالیسی اپنائی گئی۔ اٴْنہوں نے کہا کہ شہر میں جدیدسیوریج نظام کے قیام سے شہریوں کا دیرینہ اور حل طلب مسئلہ حل ہوجائے گااور مستقبل میں سیلابی ریلوں اور طوفانی باشوں سے نمٹنے کیلئے موثرذریعہ ثابت ہوگا۔ اٴْنہوں نے کہا کہ شہریوں کودرپیش مسائل کے حل کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی اور دیرپا نتائج کے حامل میکانیزم کی ضرورت ہے جس کیلئے میونسپل کارپوریشن کے نمائندوں اور آفیسران کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

اٴْنہوں نے کونسلروں اور محکمہ بلدیات کے آفیسران پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے شہر کی سیوریج اور صفائی کے نظام کی بہتری، تجاوزات کے خاتمے، اسٹریٹ لائٹس کو فعال بنانے اوردیگر عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں سیلابی ریلوں سے نمٹنے کیلئے پورے شہر میں سروے کرکے سیوریج اور نکاسی آب کا جائزہ لیا جائے گا۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں