برف باری اور بارشوں سے نقصانات کے ازالے اور غریب ومجبور عوام کو ریلیف دینا حکومت اور صوبائی پی ڈی ایم اے کی ذمہ داری ہے ‘اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے رابطے تیز کرکے عوام کے مشکلات کے خاتمے کی کوشش جاری رکھی جائیگی

صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین کی مختلف وفود سے بات چیت

جمعہ 27 جنوری 2017 23:31

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2017ء) صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین نے کہا ہے کہ برف باری اور بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کرنے اور غریب ومجبور عوام کو ریلیف دینا حکومت اور صوبائی پی ڈی ایم اے کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے رابطے تیز کرکے عوام کے مشکلات کے خاتمے کی کوشش جاری رکھی جائیگی ۔

وہ آج پشین بازار میں مختلف وفود سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر مختلف علاقوں کے وفود نے ان سے ملاقات کی ۔ اور مختلف مسائل کی نشاندہی کی جبکہ کئی لوگوں نے بارشوں سے ہونیوالے نقصانات سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خا ن ترین نے کہا کہ صوبائی حکومت پی ڈی ایم اے کے توسط سے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے جبکہ ضلع پشین میں ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ تمام محکموں کو تیار رکھا گیا ہے اور اس دوران ضلع کے تمام راستوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے اور جن علاقوں میں نقصانات ہونے ان کی سروے جاری ہے اور ساتھ ہی ریلیف کا کام بھی جاری ہے جبکہ ابھی تک ضلع پشین کو جتنے ریلیف سامان کی ضررت ہے اس تعداد میں مہیا نہیں کی گئی ہے اس سلسلے میں صوبائی وزیر اعلیٰ پی ڈی ایم کے صوبائی وزیر اور ان کے متعلقہ حکام سے پھر رابطہ کرکے ریلیف کے سامان کیلئے کہا جائیگا ۔

(جاری ہے)

جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس کی ڈیمانڈ بھی کی گئی ہے ۔ اس کے باوجود ریلیف کے سامان کی مزید عدم فراہمی واقعی قابل گرفت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام صحیح نقصانات کی نشاندہی متعلقہ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کو کرے تاکہ انہیں سروے میں شامل کیا جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے مخصوص علاقوں میں خوردنی اشیاء ، ٹینٹوں کے ساتھ ساتھ مال مویشیوں کیلئے چارے کا مطالبہ جائز ہے ۔

پی ڈی ایم اے کے حکام ضلع پشین کے مخصوص علاقوں اجرم تحصیل سرانان حرمزئی ٹو سرخانزئی کے ایریا ڈب ٹو تراٹہ ، یارو ، رود ملازئی ایریا ، برشور ، توبہ کاکڑی کیلئے خوردنی اشیاء کے ساتھ ساتھ ٹینٹوں اور مویشیوں کیلئے چارے کے بندوبست پر توجہ دیں۔ اور ضلعی انتظامیہ کی ڈیماند کے باوجود پی ڈی ایم اے کی طرف سے مزید سامان کی عدم فراہمی کا مسئلہ متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ حقیقی نقصانات اور واقعی مجبور وغریب عوام کی نشاندہی کریں تاکہ ریلیف کا کام حقیقی معنوں میں جاری رکھ کر حق دار لوگوں کو ان کا حق پہنچایا جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں