پشین ‘برف باری اور بارشوں سے بجلی کے درجنوں کھمبے اور 6 سے زائد ٹرانسفارمر گرگئے ‘اکثر فیڈروں پر بجلی کی فراہمی معطل

جمعرات 19 جنوری 2017 21:43

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) پشین میں حالیہ برف باری اور بارشوں سے بجلی کے درجنوں بڑے اور چھوٹے 40 سے زائد بڑے اور چھوٹے کھمبے اور 6 سے زائد ٹرانسفارمر گرگئے اکثر فیڈروں پر تاحال بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں سے بجلی کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ہے کئی روز سے اکثر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہے ، پشین کے کلی تورخیل سیدان میں بجلی کے 3 کھمبے اور 3 ٹرانسفارمر گرگئے ، کلی حاجی خڑ بادیزئی میں 8 چھوٹے اور 3 بڑے کھمبے ، کلی کربلا ، بہرام زئی ، ابراہیم زئی ، نیو کلی کربلا ، ہیکل زئی ، پوپلزئی ، گل باران سرانان ، کلی ٹھیکیدار سرانان ، شادیزئی سیدان میں درجنوں بجلی کے چھوٹے اور بڑے کھمبے گرگئے ہیں ۔

پشین کے اکثر علاقوں میں گزشتہ 4 روز سے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے ۔ بجلی کے تاروں کی خرابی کے باعث ضلع کے بھر کے عوام کو عذاب سے دوچار ہوگئے ہیں ۔ اے سی کیسکو سعداللہ خان کاکڑ ، ایکسین شاہ جہان غرشین کے ہدایت پر آپریشن اور کنسٹرکشن ٹیموں نے لائن سپرٹینڈنٹ محمد صادق خان اور امان اللہ خان کی سربراہی میں نقصانات کے ازالے کے لئے ٹیموں مذکورہ علاقوں کے سروے کرکے رپورٹ حکام بالا کو بجھوادی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں