خان عبدالصمد خان شہید کی تحریک ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،سردار مصطفی خان ترین

تحریک کو آگے چلانا ہمارا نصب العین ہے ،عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر بلدیات بلوچستان

منگل 10 جنوری 2017 23:07

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) وزیر بلدیات بلوچستان سردار مصطفی خان ترین نے کہا ہے کہ خان عبدالصمد خان شہید کی تحریک ہمارے لئے مشعل راہ ہے تحریک کو آگے چلانا ہمارا نصب العین ہے ہماری تحریک عوام سے وابستہ ہے اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاج لالا فٹبال اسٹیڈیم میں ضلع کے صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے مشنری کی فراہمی کے موقع پر میونسپل کارپوریشن کے نمائندوں، کونسلروں اور ڈسٹرکٹ ممبران سے بات چیت اور عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سید آغا لیاقت علی ، ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان کونسلران پیر حمد اللہ ، شمس الدین جمال، روزی خان، مفتی نعمان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور وزیر بلدیات کی خدمات کو سراہتے ہوئے مشینری کی فراہمی کو ایک مثبت اقدام قرار دیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی عوام کی منتخب نمائندہ پارٹی ہے جس نے ہمیشہ عوام کی مثبت نمائندگی کی ہے اور کرتی رہے گی۔

ترقیاتی کاموں میں حالیہ اضافہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے پچھلے 20سالوں میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جتنے ہمارے دوراقتدار میں ہورہے ہیں حالات کا مقابلہ عوام کی نمائندگی سے وابستہ ہے اور عوام کا اعتماد پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پر دن بدن بڑھتا جارہا ہے جس کا ثبوت عوام کی جوق درجوق پارٹی میں شمولت ہے۔

سردار مصطفی خان ترین نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کو ہماری کامیابی ہضم نہین ہورہی ہیں وہ عوام کی بلا امتیاز خدمت میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے مختلف ہتھکنڈروں اور بیان بازی سے عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں اور اب انے والے دورقریب میں بیروزگاری سے نمٹنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں نوکریاں لارہے ہیں لیکن کچھ عناصر اپنی اقرباء پروری کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمارے کاموں میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اس ضمن میں بات چیت کی ہے تاکہ عوام کی خدمات میں حائل رکاوٹیں دور کی جاسکیں جس پر وزیراعلیٰ نے تسلی دے رکھی ہے انشاء اللہ عنقریب بیروزگار سے چٹکارا مل جائے گا۔

تقریب کے آخر میں فراہم شدہ مشنری جس میں 16عدد ٹریکٹر 3لوڈر، 11ٹرالی اور ایک ٹینکی کا فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں