حکومت نے امن وامان سمیت ہر شعبہ زندگی میں ماضی کی نسبت بہترئی لائی ہے ،سردار مصطفی خان ترین
منتخب بلدیاتی اداروں کو صوبے کے تاریخ میں پہلی بار فنڈزیادہ مقدار میں فراہم کئے گئے ہیں،وزیر بلدیات بلوچستان
منگل 10 جنوری 2017 22:24
(جاری ہے)
جس سے کونسلر شمس الدین ، پیر حمد اللہ،اور جمعیت علماء اسلام پشین سٹی رہنماء کونسلر مولوی محمد نعمان اور کونسلر حاجی روز ی خان کاکڑ نے بھی خطاب کیا ۔
مقررین نے کہا کہ ہمارے غریب عوام کو آج جن بدترین مشکلات کا سامناہے اور بدترین غربت جہالت پسماندگی اور مسافرانہ زندگی نے ہمارے عوام کو بربادی کے جس مقام پر لاکھڑا کیا ہے وہ قابل عبرت ہے ۔ پشتونخوا وطن کے ہر باشعور اور باضمیر فرد نے اس سنگین صورتحال کا احساس کرتے ہوئے قومی اتحاد واتفاق کی راہ اپنا کر قوم کی نجات کی جدوجہد کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے مسائل اور مشکلات کے نجات ، وطن دوست ، عوام دوست جدوجہد میں ہے اگر ہم اور ہماری قوم اس وقت خان شہید کا ساتھ دیتے تو آج ہماری یہ بدترین حالت نہیں ہوتی ماضی کی تاریخ غلطیوں سے سق حاصل کرنا ضروری ہے اور سیاست میں سنجیدگی کے ساتھ اپنے اہداف کی حصول اور دوست دشمن میں تمیز ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیور عوام ان عناصر کا محاسبہ کریں جو سیاست اسلام اور قوم دوستی کے نام پر مفادات کا واویلا کرتے ہوئے دروغ گوئی اور جھوٹ پر مبنی دعوے کرتے ہوئے نہیں تکتے بلکہ ذاتی وگروہی مفادات کیلئے سیاست جیسے مقدس شعبے اور جدوجہد کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پشتون بلوچ صوبے کے یہ پہلی ہماری صوبائی حکومت ہے جس نے بلدیاتی انتخابات کے بعد صوبے کے سینکڑوں یونین کونسلوں کو فی یونین 20لاکھ ڈسٹرکٹ کونسلوں میونسپل کاروپوریشنز اور میونسپل کمیٹیوں کو کروڑوں کے فنڈز دیئے ۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی بلدیاتی اداروں کو مزید اختیارات دینے اور ان کے فنڈز میں اضافے کیلئے کوشاں ہے اور بلدیاتی اداروں کو نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل کا حقیقی ذریعہ سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی ہر شعبہ زندگی میں کارکردگی ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں بہتررہی ہے غیور عوام خو د بھی اس کا ماضی کے حالات اور حکومتوں سے موازنہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پشین میں میونسپل کاروپریشن پشین میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کے قیام پشتونخواملی عوامی پارٹی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے پشتونخوامیپ نے الیکشن مہم کے دواران ان اداروں کے قیام کا وعدہ کیا تھا جس کو پشتونخوامیپ نے پورا کردیا ۔ افسوس ہے کہ ایسے سیاسی لوگ اب بھی دعوے کرتے نہیں تکتے کہ وہ پشین میونسپل کارپوریشن میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلز کے قیام کے باوجود دروغ گوئی سے کام لیتے ہیں ۔ مقررین نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن پشین کے ٹریکٹروں اور متعلقہ سامان کی خریداری قابل تحسین ہے ۔اس سے پشین میونسپل ایریا میں صفائی کی صورتحال بہتر ہوجائیگی اور ہر وارڈ کے سطح پر صفائی کی صورتحال کو تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین ، ایم پی اے سید لیاقت آغا ،ڈسٹرکٹ چیئرمین پشین محمد عیسیٰ خان روشان ، میئر سید شراف آغا نے مشینری کا افتتاح کیا ۔متعلقہ عنوان :
پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پشین، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس دفتری امور کو حسن طریقے سے انجام دیں، ڈپٹی کمشنر
پشین، داخلہ مہم کے دوران 17591 بچوں اور بچیوں کو سکول میں داخل کروایا، ڈی ای او
پشین سیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن دو دہشتگرد ہلاک
تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان ترقیاتی سکیموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اقدامات کریں، ڈپٹی کمشنر
پشین : لیویز اہلکار کو شہید کرنیوالے 2 دہشتگرد آپریشن میں ہلاک
امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ ٹھوس اقدامات کررہی ہے ،ڈپٹی کمشنر پشین
پشین سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ،2 دہشت گرد ہلا ک،متعدد زخمی
2024 میں 2018 سے بڑی دھاندلی ہوئی، جعلی حکومت چلنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
پشین لیویز نے چوری شد ہ گا ڑی برآمد کرکے چور کو گرفتار کرلیا
ؒپشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی برشور علاقائی معاون و سابق کونسلر نواب خان لالا کے جواں سال بیٹا رحمت اللہ ..
پشین سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار