پشین،سرانان کے قریب مسلح افرادکی فائرنگ،قبائلی رہنما جاں بحق،لاش پوسٹمارٹم کیلئے کوئٹہ منتقل

جمعرات 5 جنوری 2017 21:10

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) سرانان کے قریب مسلح افرادکی فائرنگ،قبائلی رہنما جاں بحق،لاش پوسٹمارٹم کیلئے کوئٹہ منتقل۔

(جاری ہے)

آمدہ اطلاعات کے مطابق پشین کے قریب سرانان کے مقام پر دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے انجمن تاجران کے صدر و قبائلی رہنما ملک محمد عیسیٰ کاکڑ کو قتل کردیا مقتول کلی ملک علی شاہ میں واقع اپنے گھر سے اپنی گاڑی نمبر N-1315میں کوئٹہ جارہا تھا کہ سرانان کے قریب انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا مقتول قبائلی رہنما کی ہلاکت کے بعد میزئی اڈہ میں سوگ کی فضاء اور سڑکیں ویران ہوگئیں یاد رہے مقتول ملک محمد عیسیٰ کاکڑ گزشتہ الیکن میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 13پر امیدوار بھی رہے تھے مقتول کے سوگواران میں بیوہ اور چھ بچے شامل ہے ۔

نماز جنازہ آج میزئی اڈہ کے کلی علی شاہ قبرستان میں ادا کیا جائیگی۔ حسن رضا

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں