پشین ‘یورپی یونین کے مالی معاونت سے بلوچستان دیہی ترقیاتی اکیڈمی اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام یونین کونسل میونسپل کارپوریشن ‘ میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے 6روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 28 دسمبر 2016 22:33

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) گزشتہ روز ضلع پشین میں یورپی یونین کے مالی معاونت سے بلوچستان دیہی ترقیاتی اکیڈمی اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام ضلع پشین اور قلعہ عبداللہ کے یونینکونسل میونسپل کارپوریشن ، میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے چھ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی میونسپل کارپوریشن کے فوکل پرسن پشین بہادر خان نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010 ء کے بارے میں تربیتی ورکشاپ کا بنیادی مقصد آپ لوگوں کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے تاکہ منتخب اراکین بلدیات اپنی ذمہ داریوں کو عوام کے لیے احسن طریقے سے انجام دے سکیں اور اس تربیتی کورس سے حاصل شدہ معلومات سے نہ صرف مقامی حکومتوں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ دفتری امور میںمفید و معاون ثابت ہونگے جس کی وجہ سے بلدیاتی نظام کو فعال اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حلہونگے انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کے نرسری ہوتی ہے یہیں سے آگے جاکر صوبائی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ممبر تک رسائی حاصل کرتے ہیں تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے چھ روزہ تربیتی ورکشاپ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئی اس موقع پر بی آر ایس پی کے ضلعی منیجر سردار اکبر ترین یونس بڑیچ محمد اسلم اور دیگر عملہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں