امن وامان کی صورتحال مزید بہتربنانے اور سرکاری سول ہسپتالوں کو فعال ، ڈاکٹروں کی اور متعلقہ سٹاف کی حاضری کیلئے مزید اقدامات کرنے ہونگے،صوبائی وزیر بلدیات

جمعہ 23 دسمبر 2016 22:46

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء)ضلع کے ہر علاقے میں امن وامان کی صورتحال مزید بہتربنانے اور سرکاری سول ہسپتالوں کو فعال کرنے ان میں ڈاکٹروں کی اور متعلقہ سٹاف کی حاضری کیلئے مزید اقدامات کرنے ہونگے۔ علاج ومعالجے کے حوالے سے غریب عوام کو مسلسل مشکلات کا سامنا ہے ۔ ڈاکٹر حضرات اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین نے پشین قومی جرگے کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئی کہی ۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشین طارق الرحمن، ایس ایس پی سلیم لہڑی ،ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسی روشان، سردار سید بدرالدین شاہ آغا، جامع مسجد کے خطیب مولانا حافظ محمد ہمایوں ، عبدالصمد طور آغا ، مولوی سید حبیب اللہ آغا، ملک محمد شاہ کاکڑ، سید عبدالولی آغاحرمزئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر مقبول احمد ،ایم ایس ڈاکٹر یار محمد ، ہاجی مولاداد عرف طور کاکا ، حاجی خدائیداد ملکیار ، حاجی نعمت اللہ خاکسار، ملک امان اللہ لمڑ، ملک جلال الدین کاکڑ، عبدالحق ابدال ،ڈپٹی میئر عمر خان ترین، علی محمد کلیوال، ڈاکٹر حبیب الحق ، محمد ہاشم کاکڑ ،امیر افغان، اسسٹنٹ کمشنر پشین مہران خان، نائب تحصیلدار جنید باروزئی ، تحصیلدار عبداللہ خان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع بھر کے تمام علاقوں میں امن وامان کی صورتحال پولیس لیویز چوکیوں کی فعالیت گشت میں اضافہ کرنے اور ضلع کے مختلف علاقوں میں عوام دشمن عناصر کی چوری وڈکیتی کے واقعات اور ان کے خلاف ہونیوالی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیااور جرگے کے رہنمائوں نے ضلعی انتظامیہ کو مختلف تجاویز دیئے اور مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی ۔ جبکہ جرگے کے رہنمائوں نے سول ہسپتال پشین اور ضلع کے مختلف علاقوں میں مختلف بیسک ہیلتھ یونٹس ، آر ایچ سی سمیت سرکاری ہسپتالوں ڈاکٹروں اور متعلقہ سٹاف کی غیر حاضری کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات سے متعلقہ افیسران کو آگاہ کیا گیا۔

اور ہر علاقے کے ہسپتال کی فعالیت کیلئے تجاویز دیئے گئے اور اس پر زور دیا گیا کہ غیر حاضر ڈاکٹروں اور متعلقہ سٹاف کے خلاف تاریخی کارروائی لازمی ہے ۔ اجلاس سے صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین ، ڈپٹی کمشنر طارق الرحمن ،ایس ایس پی سلیم لہڑی، سید عبدالصمد عرف طور آغا ، مولوی سید حبیب اللہ آغا ،مولانا حافظ ہمایوں صاحب ، ملک محمد شاہ کاکڑ ،سید بدرالدین شاہ آغا ، حاجی خدائیداد ملکیار ، عبدالحق خان سمیت دوسرے رہنمائوں نے خطاب کیا ۔

سردار مصطفی خان ترین نے کہا کہ امن وامان سمیت ہسپتالوں کی صورتحال مزید قابل توجہ ہے جرگے سمیت تمام عوام کی انتظامیہ اور ان کے ہر شعبے کے محکمے کو تعاون حاصل ہے ۔ لہٰذا سرکاری افیسران نے عوام کو سہولیات دینے میں تیزی لانی ہوگی ڈپٹی کمشنر طارق الرحمن نے کہا کہ جرگے کے نمائندہ رہنمائوں کے ساتھ اجلاس قابل تحسین ہے اور ان کے تمام تجاویز قابل عمل ہے ۔ متعلقہ افیسران جرگے کے تجاویز کی روشنی میں امن وامان سمیت ہسپتالوں کی فعالیت اور عوام کو علاج ومعالجے کی سہولیات پہنچانے کی فوری کوشش کرینگے ۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر مقبول احمد نے ضلع میں ہسپتالوں اور ان میں درپیش مشکلات اور ان کی صورتحال سے اجلاس کو آگاہ کیا ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں