حقیقی سیاست اور عوام کے حقوق واختیارات کے حصول کی جدوجہد مسلسل قربانیوں کے ذریعے ہی منزل مقصود تک پہنچایا جاسکتا ہے ‘پشتونخوامیپ ان کے اکابرین اور کارکنوں کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں تمام عوام پر عیاں ہے

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں محمد عیسیٰ خان روشان‘سید لیاقت آغا و دیگر کا شمولیتی تقریب سے خطاب

پیر 19 دسمبر 2016 23:32

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ خان روشان، پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ورکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا ، ضلعی معاون سیکرٹری علی محمد کلیوال اور نیاز محمد نیاز نے کہا ہے کہ حقیقی سیاست اور عوام کے حقوق واختیارات کے حصول کی جدوجہد مسلسل قربانیوں کے ذریعے ہی منزل مقصود تک پہنچایا جاسکتا ہے پشتونخوامیپ ان کے اکابرین اور کارکنوں کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں تمام عوام پر عیاں ہے جنہوں نے پشتونخوا وطن کی قومی وحدت اس کی جغرافیہ ، قومی مفادات کے تحفظ اور واک واختیار کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے ۔

وہ کلی نیو حسیڑان میں 50افراد کی جمعیت اور دوسرے پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پشتونخوامیپ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جوانوں اور سیاسی کارکنوںکی پارٹی میں مسلسل شمولیت در حقیقت ماضی کے حکمرانوں کی غیور عوام کی طرف سے جاری احتساب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2دسمبر کو ضلع پشین کے تاریخی جلسہ عام میں ہزاروں افراد کی شمولیت نے مخالفین کو حواس باختہ کردیا ہے اور وہ جعلی اخباری پروپیگنڈوں کے ذریعے ان کے اثرات زائل کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے غیور عوام کی تاریخی مینڈیٹ کے ذریعے گورنر شپ اور صوبائی حکومت میں حصہ داری اپنے عوام کی اعتماد کا مظہر ہے اور یہ کسی کا احسان نہیں ۔اور اپنے عوام کے اس اعتماد پر ہر صورت میں پورا اترینگے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ پشتونخوا وطن کے قومی تحریک کے ہر اول دستے کی حیثیت سے تاریخ ساز جدوجہد کررہی ہے اور اب صوبائی حکومت میں حصہ دار پارٹی کی حیثیت سے عوامی مشکلات کے خاتمے کیلئے مسلسل تھگ ودود کررہی ہے اور ہر علاقے میں ترقیاتی کاموں کا بلا امتیاز جھال بچا کر ہر شعبہ زندگی میں عوام کی بھرپور خدمت کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چشمہ تا ژوب ٹرانسمیشن لائن کی منظوری محترم مشر محمود خان اچکزئی اور پارٹی کے عوامی نمائندوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ اسی طرح سینٹ میں پارٹی نمائندوں کی جانب سے صوبے کے تمام زرعی قرضوں کی معافی کی قرار داد متفقہ طور پر منظوری قابل تحسین ہے ۔ وفاقی حکومت ٹرانسمیشن لائن پر کام شروع کرنے اور زرعی قرضوں کی معافی پر عمل کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی اور شفاف مردم شماری جنوبی پشتونخوا سمیت تمام صوبے کے عوام کا مطالبہ ہے وفاقی حکومت شفاف مردم شماری کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کرے کیونکہ ماضی کی غلط مردم شماری کی وجہ سے ہمارے عوام کو بدترین نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں