کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے، سپورٹس کے ہر شعبے کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی پشتونخوامیپ کے ترجیحات میں شامل ہے،محمد عیسیٰ روشنان

پیر 19 دسمبر 2016 23:03

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان نے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے اور سپورٹس کے ہر شعبے کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی پشتونخوامیپ کے ترجیحات میں شامل ہے ۔ پشتونخوامیپ کے منتخب نمائندوں نے ہر علاقے میں بلا امتیاز تاریخی میلوں ، ٹورنامنٹوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں اور ان کے ٹیموں کو سامان اور دوسری سہولیات فراہم کرکے پہلی بار سپورٹس فنڈز کو حقیقی انداز میں خرچ کیا وہ پشین کلی تورہ غنڈی میں آل بلوچستان ملک محمد عالم خان مرحوم فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔

جس سے یونین کونسل فیض آباد کے ڈپٹی چیئرمین صادق کاکڑ اور نیاز محمد نیاز نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ فائنل میچ ذاکر شہید فٹبال کلب پشین اور حسن اکیڈمی کوئٹہ کے درمیان کھیلا گیا جو کہ ذاکر شہیدفٹبال کلب پشین نے جیت لیا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان نے کہا کہ مختلف کھیلوں کے انعقاد اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی تربیت کیلئے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے اس سے نوجوان نسل ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند رہتی ہے اور وہ ایسے مثبت کھیلوں کے ذریعے معاشرے کے کار آمد افراد بن سکتے ہیں۔

پشتونخوامیپ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے ہر قسم کی تعاون جاری رکھے گی اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرکے اتحاد واتفاق کی فضا کو مزید پروان چڑھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے کھیلوں کے ساتھ ساتھ معاشرے کی ہمہ گیر ترقی بالخصوص امن وامان کی بحالی ، چوروں ڈاکوئوں ، عوام دشمن عناصر کی نشاندہی ، سرکاری سکولوں میں اساتذہ اور بچوں کی حاضری اور سرکاری ہسپتالوں کو فعال بنانے اور سرکاری ملازمین کو عوام کے خدمت پر مامور کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

آخر میں ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ خان روشان نے ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے 30ہزار اور دونوں ٹیموں کیلئے 4-4ہزار اور ریفریوں کیلئے ایک ایک ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان ، علی محمد کلیوال ، نیاز محمد نیاز ، سید سعد اللہ آغا ، ڈپٹی چیئرمین محمد علی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے جبکہ ٹورنامنٹ کمیٹی کے طرف سے فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ 70ccموٹر سائیکل انعام میں دیا گیا۔ فائنل میچ میں علاقے کے ہزاروںشرکاء نے شرکت کی

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں